پولینڈ نے جرمنی سے 13 ارب یورو ہرجانے کا مطالبہ کر دیا

پولینڈ کی حکمران جماعت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں پولینڈ کے 52 لاکھ شہری ہلاک ہوئے، جن کا ہرجانہ جرمنی سے وصول کیا جائے گا۔

یاروسلاو کیزنسکی عملاً پولینڈ کے سربراہ ہیں (اے ایف پی)

پولینڈ کے جمعرات کو جرمنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے دوسری عالمی جنگ کے دوران ہونے والے نقصان کا معاوضہ ادا کرے جو 13 کھرب ڈالر بنتا ہے۔

پولینڈ کی حکمران لا اینڈ جسٹس پارٹی کے سربراہ یاروسلاو کیزنسکی نے کہا کہ یہ رقم پولینڈ کی 52 لوگوں کی موت کا معاوضہ ہے جو اس جنگ میں ہلاک ہوئے۔ کیزنسکی عملاً پولینڈ کے سربراہ ہیں۔

کیزنسکی نے کہا کہ معاوضہ حاصل کرنے کا عمل ’طویل اور مشکل‘ ہو گا۔

انہوں نے کہا یکم ستمبر 1939 کو نازی جرمنی کی جانب سے پولینڈ پر حملے کی برسی کے موقعے پر کہا کہ یہ فیصلہ ہم نافذ کروائیں گے۔

کیزنسکی ایک کانفرنس میں بات کر رہے تھے جس میں 1939 سے 1945 تک ہونے والے جنگ کے دوران پولینڈ کے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔

2015 سے اقتدار میں آنے والی لا اینڈ جسٹس پارٹی اس سے قبل بھی معاوضے کا معاملہ اٹھا چکی ہے۔

2017 میں اس جماعت نے کہا تھا کہ یہ معاملہ جرمنی کا ’اخلاقی فرض‘ ہے۔

جرمنی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں

جرمنی اکثر پولینڈ کے دعووں کو مسترد کرتا آیا ہے۔ وہ پولینڈ کی طرف سے 1953 میں کیے جانے والے ایک فیصلے کی جانب توجہ مبذول کرتا رہا ہے جس میں پولینڈ مشرقی جرمنی کے خلاف ہرجانے کے دعوے سے دستبردار ہو گیا تھا۔
جرمن حکومت نے جمعرات کو پولینڈ کی جانب سے معاوضے پر بات چیت کرنے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ایک ای میل میں کہا: ’جرمن حکومت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، معاوضے کا معاملہ بند ہے۔‘
انہوں نے 1953 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ’آج کے یورپ کے آرڈر کی ایک اہم بنیاد‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولینڈ کی لبرل اپوزیشن کا خیال ہے کہ یہ رپورٹ بنیادی طور پر ملکی سیاسی مقاصد کے لیے بنائی گئی ہے، کیوں کہ یہ پارلیمانی انتخابات سے ایک سال قبل آ رہی ہے۔
مرکزی اپوزیشن سوک پلیٹ فارم (پی او) کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ ’جنگی معاوضے سے متعلق پی آئی ایس کئی سالوں سے ظاہر ہو رہی ہے، جب بھی پی آئی ایس کو سیاسی بیانیہ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ جرمنی کی طرف سے کسی معاوضے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ پولینڈ میں ایک سیاسی مہم ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ کیزنسکی ’اس جرمن مخالف مہم کے ذریعے حکمران جماعت کی حمایت کو قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
’ناقابل یقین حد تک مجرمانہ، ناقابل یقین حد تک ظالمانہ‘
لیکن کیزنسکی کا اصرار ہے کہ معاوضے کی رپورٹ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
کیزنسکی نے کہا کہ ’ہم نے نہ صرف ایک رپورٹ تیار کی ہے بلکہ ہم نے ایک فیصلہ بھی لیا ہے، مزید کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس اقدام کا مقصد جرمنی سے ان معاوضوں پر بات چیت کے لیے کہنا ہے اور یہ ایک فیصلہ ہے جس پر ہم عمل درآمد کریں گے۔
’جرمنوں نے پولینڈ پر حملہ کیا اور ہمیں بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔ یہ قبضہ ناقابل یقین حد تک مجرمانہ، ناقابل یقین حد تک ظالمانہ تھا اور اس کے اثرات بہت سے معاملات میں آج تک جاری ہیں۔‘

مرنے والوں کی مجموعی تعداد کے 53 لاکھ کے علاوہ یہ نئی رپورٹ دیگر چونکا دینے والے اعداد و شمار فراہم کرتی ہے۔ اس میں 21 لاکھ پولش شہریوں کو نازی جرمنی میں مزدوری کے لیے جلاوطن کیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا