انسٹاگرام نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں صارف یہ نہیں دیکھ پائے گا کہ اس کی پوسٹ کو کتنے ’لائیک‘ ملے ہیں۔
انسٹاگرام فیس بک کی ملکیت ہے اور اس ایپ کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کے پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ کی مقبولیت یا کامیابی کے بارے میں کم فکرمند ہوں۔
کینیڈا میں تجربے کے بعد آسٹریلیا، برازیل، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان اور نیوزی لینڈ میں لائیکس کو صارفین اپنی فیڈ میں نہیں دیکھ پائیں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے اس سال کے اوائل میں کی تھی جب اس فیچر کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ کیا گیا۔
’ہم چاہتے ہیں کہ لوگ کتنی لائیکس حاصل کر پاتے اس بارے میں تھوڑا کم فکرمند ہوں اور زیادہ وقت لوگوں کے ساتھ رابطے بڑھانے پر صرف کریں جن کو وہ چاہتے ہیں۔‘
© The Independent