برطانوی وزیراعظم منظر عام سے غائب کیوں ہیں؟

لز ٹرس کا منصب سنبھالنے کے چند دن بعد ہی منظر عام سے غائب ہونا ان کی وزارت کے مستقبل کے حوالے سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس 14 اکتوبر 2022 کو وسطی لندن میں ڈاؤننگ سٹریٹ بریفنگ روم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے ایف پی)

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا منصب سنبھالنے کے چند دن بعد ہی منظر عام سے غائب ہونا ان کی وزارت کے مستقبل کے حوالے سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لز ٹرس نے گذشتہ ہفتے ہی ٹیکس ایجنڈا پر وزیر خزانہ کواسی کوارٹنگ کو صرف 38 دنوں بعد ہی نکال باہر کیا تھا۔

ان کی جگہ جیریمی ہنٹ نے پیر کی صبح منصوبوں کو اپنی طرز سے ڈھالنے پر کام شروع کردیا، جس سے یہ سوال پیدا پوا کہ ملک میں اصل انچارج  کون ہے۔

ٹرس تین دن سے خاموش ہیں کیونکہ بحران ان کی قیادت کو کھا رہا ہے اور انہوں نے وزیر پینی مورڈانٹ کو بھیجنے کے بجائے، کوارٹنگ کو برطرف کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں پارلیمنٹ کو بتانے کے لیے لیبر پارٹی کی درخواستوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

لیبر لیڈر کیئر سٹارمر نے کہا: ’یہ سراسر خلا ہے۔ وزیراعظم کہاں ہیں؟ چھپی ہوئیں، سوالوں سے بچتی ہوئیں اور اپنے سائے سے خوف زدہ۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد ٹرس پارلیمنٹ میں پہنچیں اور اس وقت تک خاموش بیٹھی رہیں جب ہنٹ نے ان کے شو پیس بجٹ کو تبدیل کیا۔

خاص طور پر، ہنٹ نے اعلان کیا کہ گھریلو توانائی کے بلوں کو دو سال تک منجمد کرنے کے منصوبے کو ختم کر دیا جائے گا۔

اس کی بجائے اپریل میں منجمد کرنے کے ارادے کا جائزہ لیا جائے گا۔ انکم ٹیکس میں کٹوتی کو بھی ’غیر معینہ مدت کے لیے‘ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ڈاؤننگ سٹریٹ نے اصرار کیا کہ ٹرس اب بھی ملک چلا رہی ہیں اور ہفتے کے آخر میں اپنے چانسلر کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

جمعے کے بعد سے ٹرس کی صرف ٹویٹس منظر عام پر آئیں، جن میں سے ایک میں کہا گیا: ’برطانوی عوام بجا طور پر استحکام چاہتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا