جاپان میں غلطی سے پلاسٹک کی پیسٹری فروخت 

یہ واقع جاپان کے جنوبی شہر اوساکا میں واقع اینڈریوز بیکرز میں پیش آیا جہاں موجود ایگ ٹارٹ کی پلاسٹک پیسٹری اس قدر حقیقی دکھائی دیتی ہے کہ وہاں کا عملہ بھی اس میں فرق نہیں کر سکا

کھانوں کی پلاسٹک نقل، جنہیں مقامی زبان میں ’شوکوہین سمپورو‘ کہا جاتا ہے، کو زیادہ سے زیادہ حقیقی دکھانے کے لیے بڑی محنت سے بنایا جاتا ہے (فائل تصویر: انواتو)

جاپان میں کھانوں کی پلاسٹک نقل کروڑوں ڈالر کی صنعت کا حصہ ہے لیکن ایک پیسٹری کی دکان پر ایگ ٹارٹس اتنے اصل دکھائی دیے کہ اس کے عملے نے ’انجانے‘ میں انہیں پانچ گاہکوں کو فروخت کر دیا۔

کھانوں کی پلاسٹک نقل، جنہیں مقامی زبان میں ’شوکوہین سمپورو‘ کہا جاتا ہے، کو زیادہ سے زیادہ حقیقی دکھانے کے لیے بڑی محنت سے بنایا جاتا ہے جس کا اندازہ بیئر کے ٹھنڈے گلاس پر نمی کی بوندوں سے لے کر نوڈلز کے پیالے میں شوربے کی چمکتی ہوئی سطح تک سے لگایا جا سکتا ہے۔

یہ واقع جاپان کے جنوبی شہر اوساکا میں واقع اینڈریوز بیکرز میں پیش آیا جہاں موجود ایگ ٹارٹ کی پلاسٹک پیسٹری اس قدر حقیقی دکھائی دیتی ہے کہ وہاں کا عملہ بھی اس میں فرق نہیں کر سکا اور نادانستہ طور پر ان میں سے پانچ کو ہفتے  کے روز سٹیشن کے قریب ایک پاپ اپ سٹینڈ پر دو صارفین کو فروخت کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی کے ایک نمائندے نے بدھ کو اے ایف پی کو اس بارے میں بتایا: ’ہمیں بہت افسوس ہے کہ ہم نے غلطی سے پیسٹری کی نقل فروخت کر دی ہیں۔‘

عملے کے ایک رکن کو فروخت کے فوراً بعد اس غلطی کا احساس ہوا اور صارفین نے خوش قسمتی سے ممکنہ طور پر اس کا پہلا بائٹ لینے سے پہلے ہی نقلی ٹارٹس کو سٹینڈ پر واپس کر دیا۔

اب اصل کھانے کی پہچان کے لیے سٹیکرز استعمال کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسی غلطی سے بچا جا سکے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا