کراچی: توہین مذہب کے الزام میں خاتون گرفتار 

پولیس کے مطابق خاتون کی گرفتاری کے بعد بڑی تعداد میں مشتعل افراد بلال کالونی تھانے کے باہر جمع ہو کر مطالبہ کیا کہ مذکورہ خاتون کو ان کے حوالے کیا جائے۔

پولیس نے خاتون کو مشتعل ہجوم سے چھڑا کر حراست میں لے لیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے ایک 32 سالہ خاتون کو قرآن پاک جلانے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔  

یہ واقعہ ضلع وسطی کراچی کے علاقے بلال کالونی تھانے کی حدود میں واقع نیو کراچی پانچ نمبر بس سٹاپ پر پیش آیا۔ بلال کالونی تھانے کی پولیس نے سرکاری مدعیت میں خاتون کے خلاف توہین مذہب کے قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے خاتون کو گرفتار کر لیا۔  

خاتون کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرانے والے بلال کالونی تھانے کے انسپیکٹر احمد نواز نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ خاتون مسلمان ہیں، ان کا تعلق سندھ کے شہر دادو سے ہے اور وہ خمیسہ گوٹھ کی رہائشی ہیں، ان کا شوہر مزدوری کرتا ہے۔  

احمد نواز کے مطابق: ’یہ خاتون جمعرات کو اپنے ساتھ قران پاک لائیں اور پانچ نمبر بس سٹاپ پر آ کر انہوں نے مقدس کتاب کو آگ لگا دی، جس سے چند اوراق کو نقصان پہنچا۔ اس پر علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر بلال کالونی تھانے کی پولیس کچھ خواتین پولیس اہلکاروں سمیت وہاں پہنچی اور خاتون کو گرفتار کر لیا۔‘ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

احمد نواز کے مطابق خاتون کی گرفتاری کے بعد بڑی تعداد میں مشتعل افراد بلال کالونی تھانے کے باہر جمع ہو کر مطالبہ کیا کہ مذکورہ خاتون کو ان کے حوالے کیا جائے۔ بعد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مشتعل افراد کو وہاں سے ہٹا دیا۔  

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون کو پکڑنے کے بعد وہاں جمع ہونے والے مشتعل افراد خاتون کو زندہ جلانا چاہتے تھے، مگر ایک خاتون نے انہیں ہاتھ سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔  

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان