ٹوئٹر ویڈیوز دیکھنے کے بھی پیسے لینے کا سوچ رہا ہے: رپورٹ

کمپنی اس نئی خصوصیت کو لانچ کے لیے صرف ایک سے دو ہفتے کے ہدف کے ساتھ جلد از جلد شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ٹویٹر کا لوگو 28 اکتوبر 2022 کو سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں ٹویٹر کے ہیڈ کوارٹر پر (اے ایف پی)

ایلون مسک کا ٹویٹر ناصرف بلیو ٹک بلکہ اب ویڈیوز کے ساتھ، سوشل میڈیا سائٹ پر مواد کے لیے چارج کرنے کے ایک منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ذریعہ سے حاصل کردہ ایک اندرونی ای میل دیکھی ہے جس کے مطابق ٹوئٹر ایک خصوصیت پر کام کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو سائٹ پر ویڈیوز پوسٹ کرنے کی اجازت دی جائے اور پھر صارفین سے ان کو دیکھنے کے لیے چارج کیا جائے۔

اخبار کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس نئی خصوصیت کو لانچ کے لیے صرف ایک سے دو ہفتے کے ہدف کے ساتھ جلد از جلد شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جسے Paywalled Video کہا جاتا ہے۔

لیکن ٹیم کی ای میل کے مطابق ’خطرے کی زیادہ نشاندہی کی گئی ہے،‘ جسے ٹوئٹر کی ’پروڈکٹ ٹرسٹ‘ ٹیم کے ایک ملازم نے بھیجا تھا۔ ای میل میں ’کاپی رائٹ شدہ مواد، تخلیق کار/صارف کے اعتماد کے مسائل، اور قانونی تعمیل سے متعلق خطرات‘ کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ خصوصیت آگے بڑھنے سے پہلے ان مسائل کے بارے میں ایک مختصر اندرونی جائزہ سے گزرے گی۔

آیا مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے سے پہلے یہ خصوصیت پر کام چل رہا تھا یا نہیں، یہ واضح نہیں ہے اور ٹوئٹر نے جمعرات کو تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ لیکن کمپنی نے اندرونی جائزہ ٹیموں کو ممکنہ خطرات پر رائے دینے کے لیے صرف تین دن کا وقت دیا ہے۔

اس سے قبل ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر کے مالک اور سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے احکامات میں سے ایک یہ جاری کیا ہے کہ ’بلیو ٹک‘ ماہانہ آٹھ ڈالر فیس کے تحت ہر کسی کی دسترس میں ہو گا۔

اپنے اکاؤنٹ پر اس حوالے سے کی گئی ٹویٹ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان پیسوں سے اچھا تخلیقی مواد بنانے والے ٹوئٹر صارفین کو ادائیگی بھی ممکن ہو سکے گی۔

ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کے ذریعے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے فیس وصول کرنے کے لیے ایلون مسک کا منصوبہ سب سے پہلے پیر کو ایک رپورٹ کے ذریعے سامنے آیا تھا۔

ٹویٹر کا تصدیقی پروگرام فی الحال عوامی شخصیات، تخلیق کاروں، صحافیوں اور سیاستدانوں تک محدود ہے۔ تاہم، ایلون مسک یہ سہولت اب ہر خاص و عام کے لیے آٹھ ڈالر کے عوض جاری کر رہے ہیں۔

اسی ٹویٹ میں مسک نے موجودہ پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے اسے یہ بھی انکشاف کیا کہ بلیو چیک مارک کے علاوہ، ٹوئٹر بلیو سبسکرائبرز کو مزید ترجیحات بھی حاصل ہوں گی جیسے کم اشتہار، طویل ویڈیوز اور آڈیو پوسٹ کرنے کی صلاحیت۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹوئٹر کا تصدیقی پروگرام فی الوقت صرف چند ممالک میں دستیاب ہے۔ اگرچہ ایلون مسک نے اسے مزید علاقوں تک پھیلانے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن انہوں نے تصدیق کی کہ اس قیمت کو ہر ملک کی معاشی صلاحیت کے حساب سے متناسب طور پر ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ ’قوت خرید کی برابری‘ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اگرچہ ٹوئٹر اپنی زیادہ تر رقم اشتہارات سے کماتا ہے، ایلان مسک پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ صارفین سے فیس وصول کرنا چاہتے ہیں، بشمول تصدیق کے نیلے نشان کے لیے۔

مسک نے گزشتہ ہفتے کمپنی کو 44 بلین ڈالر میں خریدا، اربوں کا قرضہ لے کر اور ساتھی سرمایہ کاروں کو بھاری واپسی کا وعدہ کیا - اس کے باوجود کہ کچھ تجزیہ کار کمپنی کو اس قیمت سے تقریباً نصف پر قیمت لگاتے ہیں۔

ٹوئٹر کی بنیاد 21مارچ 2006 کو رکھی گئی تھی۔ ٹوئٹر کو جیک ڈورسی نے قائم کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دراصل ایک ایسی سروس بنانا چاہتے تھے، جس میں لوگ اپنے دوستوں کے بارے میں آگاہ ہوسکیں، وہ کیا کر رہے ہیں، کیا کھا رہے ہیں اور سیر و سیاحت کے لیے کہاں جا رہے ہیں وغیرہ۔

لیکن بعد میں اس کی مقبولیت بہت بڑھ گئی اور اس کا شمار دنیا کی مشہور ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ہونے لگا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل