کراچی کا سو روپے فیس والا ’جدید مدرسہ سکول‘

اس آف دی سکول میں ریگولر تعلیم کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کو مختلف کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

 

کراچی کے علاقے تین ہٹی مارٹن کوارٹرز میں قائم بغدادی مسجد و مدرسے میں 1100 طلبا ماہانہ 100 روپے فیس ادا کر کے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

یہ مدرسہ نما سکول 2011 میں کراچی سے تعلق رکھنے والے نجم سہروردی نے قائم کیا جو پیشے کے اعتبار سے صحافی بھی ہیں۔

نجم سہروردی نے بتایا کہ ’آج ہم اوٹی ایس یعنی آف دی سکول کی بات کر رہے ہیں ہمارے ہاں ایک روایت قائم  ہے کہ سکول کمرشلزم کے مقصد کے لیے چلاتے ہیں۔

’آف دی سکول سے مراد ہم کمرشلزم سے ہٹ کر کام کر رہے ہیں، یہ سب کام ایک مدرسے اور مسجد میں ہو رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا، ’تاثریہ ہوتا ہے کہ مدرسے میں توعبادت ہوتی ہے اور صرف دین سیکھاتا جاتا ہے۔

’دنیاوی معاملات اور مسائل کے حل بھی مسجد سے ملنے چاہییں۔ اس حوالے سے2011 سے یہاں پڑھا رہے ہیں اور کوئی فیس نہیں رکھی گئی۔‘

انہوں نے کہا کہ’اچھی تعلیم انسان کا بنیادی حق تصور کیا جاتا ہے اور اس کا حصول بہت مہنگا ہوگیا ہے۔

’اسی وجہ سے ہم آف دی سکول وجود میں لائے تاکہ متوسط طبقے کی پہنچ ممکن ہوسکے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ یہاں نرسری، کے جی سے لے کر کلاس ون اور کلاس 12 تک بچے پڑھتے ہیں جن کی تعداد 1100 ہوگئی ہے، جن میں لڑکے، لڑکیاں بھی شامل ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ایک ٹوکن فیس ہے تاکہ لوگ جڑے رہ سکیں۔ یہ سارا کام بہت ہی ماہر اساتذہ کے ساتھ کر رہے ہیں جو ہمیں پورا وقت دیتے ہیں۔

’آف دی سکول کے اردگرد متوسط طبقہ رہتا ہے اور یہاں کوئی بھی داخلہ لے سکتا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو ہنرسیکھانے کے لیے جدید کورسز کروائے جاتے ہیں۔ کمپیوٹر پروگرامنگ، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ وغیرہ۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ان کورسز میں 600 بچےعلیحدہ پڑھ رہے ہیں تو کل ملا کر1800 کے قریب طلبا ہو جاتے ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’مدرسے کے لفظ کو بدقسمتی سے ایک مخصوص معنی تک محدود کر دیا گیا ہے۔ مدرسہ تو دنیا کے مسائل کے حل اور دنیا میں امام بنانےکے لیے قائم ہوا تھا۔‘

اس سکول میں پورے سال کا کورس تین ہزار روپے کا آتا ہے۔

انہوں نے کہا: ’تین کلاسزایسی بنائی جہاں خصوصی بچے پڑھتے ہیں۔ ایسے بچے جن کو دیگر سکولز داخلہ نہیں دیتے ہیں۔ ان بچوں پرایک سال تک الگ سے توجہ دی جاتی ہے۔‘

نجم نے بتایا وہ آف دی سکول کی کلاسز آن لائن بھی شروع کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس