انڈی کیمپس لاہور: صحافت کی اخلاقیات، ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سیشن کا انعقاد

انڈپینڈنٹ اردو کے ایڈیٹر ان چیف بکر عطیانی نے ’کور ایتھکس آف جرنلزم‘ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے طلبہ کو بتایا کہ کس طرح خبر بناتے وقت صحافتی اقدار کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کے زیر اہتمام پاکستان کی جامعات میں صحافت کے طلبہ کے لیے شروع کیے گئے پروگرام ’انڈی اِن کیمپس‘ کے تحت لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں صحافت کی اخلاقیات کے عنوان سے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

انڈپینڈنٹ اردو کے ایڈیٹر ان چیف بکر عطیانی نے ’کور ایتھکس آف جرنلزم‘ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے طلبہ کو بتایا کہ کس طرح خبر بناتے وقت مختلف چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے جیسے کہ خبر کسی متعلقہ ذریعے سے تصدیق شدہ ہو، یک طرفہ نہ ہو، اس میں حقائق موجود ہوں، اور یہ خبر غیر جانبدار ہو۔

اس موقعے پر موجود انڈپینڈںٹ اردو کی نامہ نگار فاطمہ علی نے بھی اپنا تجربہ بیان کیا کہ صحافتی میدان میں خبر کی تصدیق کس طرح اور کن کن ذرائع سے کی جاتی کے۔

سیشن میں موجود طلبہ نے بعد ازاں انڈپینڈںٹ اردو کی ٹیم سے سوال بھی پوچھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقعے پر انڈی کیمپس کی جانب سے طلبہ کو انڈپینڈنٹ اردو کے انٹرنشپ پروگرام کے بارے میں بھی بتایا گیا اور طلبہ نے اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

لاہور کالج یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی استاد ڈاکٹر منیبہ افتخار نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے انڈی کیمپس کے سیشن کو بہت سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تجربہ کار صحافیوں سے طلبہ کی بات چیت اور ان سے سیکھنے کا موقع بہت زبردست تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس سیشن میں طلبہ کو یہ بتانا کہ کیسے خواتین صحافت کے میدان میں اپنا نام بنا رہی ہیں کافی حوصلہ افزا تھا۔

ڈاکٹر منیبہ نے انڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے طالب علموں کو انٹرنشپ کا موقع دیے جانے کو بھی سراہا۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی طلبہ کا کہنا تھا انہیں انڈینڈنٹ اردو کے ایڈیٹر ان چیف کی گفتگو نے بہت متاثر کیا اور ان کے لیے سیشن بہت سود مند ثابت ہوا۔

طلبہ کے مطابق جو مستقبل میں صحافی بننا چاہتے ہیں انہیں صحافت کی اخلاقیات کو سیکھنا ضروری ہے تاکہ وہ صحافتی اقدار کے مطابق کام کر سکیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس