انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر متھرا میں ایک خاتون کی ہلاکت پر پیر کی رات ان کے والدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شبہ ہے کہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔
21 سالہ آیوشی یادو کی لاش 18 نومبر کو متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر سرخ رنگ کے ٹرالی بیگ کے اندر سے ملی تھی۔
غیرت کے نام پر قتل عام طور پر کسی بھی فرد کے خاندان کے افراد کے ہاتھوں ہونے والا قتل ہوتا ہے۔ ایسے فرد کو قتل کیا جاتا ہے جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ خاندان کی شرمندگی کا سبب بنا ہے۔
پولیس نے پیر کو کہا کہ خاتون کو اس وجہ سے قتل کیا گیا کیوں کہ انہوں نے والدین کی خواہشات کے برعکس اپنی مرضی کے شخص کے ساتھ شادی کر لی تھی۔
قائم مقام سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مارٹنڈ پرکاش سنگھ نے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ’ہلاک ہونے والی خاتون کے والد نتیش یادو اور والدہ برج بالا یادو کو گرفتار کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سنگھ کا کہنا تھا کہ ملزمان پر انڈیا کے ضابطہ فوجداری جسے تعزیرات ہند کے طور پر جانا جاتا ہے، کی دو دفعات لگائی گئی ہیں۔ ان پر جو دفعات لگائی گئی ہیں ان میں 302 (قتل کی سزا) اور 201 (جرم کے شواہد غائب کرنا یا مجرم کو چھپانے کے لیے غلط معلومات دینا) شامل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے کہ برج بالا یادو نے اپنی بیٹی کو گولی نہ ماری ہو لیکن لاش کو ٹھکانے لگانے میں ملوث تھیں اور کار میں خاوند کے ساتھ متھرا گئیں۔‘
ہلاک ہونے والی خاتون کو 17 نومبر کو دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے بدرپور میں واقع ان کے گھر میں مبینہ طور پر طور پر ان کے والد نے گولی ماری۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے بھائی کو بھی قتل کا علم تھا۔
پولیس نے کہا کہ والد نے مودبند نامی گاؤں میں اپنی رہائش گاہ پر بیٹی کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے اسی رات لاش کو ٹرالی بیگ میں ڈالا اور اسے یمنا ایکسپریس وے پر چھوڑ دیا۔
Mathura, Uttar Pradesh | Police arrested the parents of the 25-year-old woman whose body was found in a suitcase thrown away in a secluded area in Mathura on Nov 18. pic.twitter.com/uqKtuuCbwA
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) November 21, 2022
وہ ٹرالی بیگ جس میں خاتون کی لاش تھی ملنے کے بعد پولیس نے ان کی شناخت کے لیے موبائل فونز کا پتہ لگایا اور سرویلینس کیمروں کی فوٹیج دیکھی۔
ایک نامعلوم شخص نے فون پر اطلاع دی کہ لاش آیوشی نامی خاتون کی ہے۔ بعد میں خاتون کی والدہ اور بھائی نے تصاویر کی مدد سے انہیں شناخت کیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ لائسنس یافتہ بندوق بھی برآمد کر لی گئی ہے، جس سے خاتون کو مارا گیا ہے۔
© The Independent