’ہیری اینڈ میگھن‘ سیریز نیٹ فلکس پر ریلیز کو تیار

نئے ٹریلر میں شہزادہ ہیری نے کہا کہ برطانیہ کے شاہی خاندان باقاعدگی سے ایک دوسرے کے بارے میں ’خبریں لیک‘ کرتے ہیں۔ انہوں نے اسے ’گندا کھیل‘ قرار دیا۔

سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے بارے میں ایک انتہائی متوقع دستاویزی سیریز کی پہلی تین اقساط آٹھ دسمبر کو دستیاب ہوں گی۔

اس دوران اس بارے میں کافی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ یہ جوڑا برطانوی شاہی خاندانوں کے بارے میں کیا کہے گا۔

پیر (چھ دسمبر) کو جاری ہونے والے ایک نئے ٹریلر میں شہزادہ ہیری نے کہا کہ برطانیہ کے شاہی خاندان باقاعدگی سے ایک دوسرے کے بارے میں خبریں لیک کرتے ہیں۔ انہوں نے اسے ’گندا کھیل‘ قرار دیا۔

دو سال قبل جب سے ہیری اور میگھن شاہی ذمہ داریاں چھوڑ کر کیلیفورنیا منتقل ہوئے ہیں، انہوں نے برطانوی بادشاہت پر سخت تنقید کی اور نسل پرستی کے الزامات لگائے جنہیں شاہی خاندان نے مسترد کیا ہے۔

شہزادہ ہیری نے ایک انٹرویوز میں کہا کہ وہ اب خاندان کے باقی افراد کے ساتھ بمشکل بات چیت کرتے ہیں، خاص طور پر اپنے والد، بادشاہ چارلس اور بڑے بھائی ، شہزادہ ولیم ، جو تخت کے وارث ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے اس دستاویزی سیریز کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور پیر کو کی گئی تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

اس ڈاکومینٹری میں بنیادی طور پر، ان کے تعلقات دوسروں کی طرح نظر آتے ہیں: وہ ملے، محبت ہوئی، شادی کی، بچے پیدا کیے اور ایک ایسی زندگی شروع کی جس میں مشترکہ اقدار اور ایک دوسرے کے کام اور عزائم کی حمایت ہو۔

لیکن ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کوئی عام جوڑا نہیں ہیں۔ ان کی کہانی تاریخ میں سب سے زیادہ ہائی پروفائل محبت کی کہانیوں میں سے ایک ہے۔

نیٹ فلکس ’ہیری اینڈ میگھن‘ ایک بے مثال چھ حصوں پر مشتمل دستاویزی سیریز ہے جس میں جوڑے کی محبت کے ابتدائی ایام سے لے کر ان مسائل اور تنازعات تک، جن کے باعث انہیں شاہی خاندان سے مجبوراَ پیچھے ہٹنا پڑا، واقعات دکھائے گئے ہیں۔

سیریز میں اس فیملی اور دوستوں کے انٹرویوز شامل ہیں جنہوں نے اس سے پہلے جوڑے کے تعلقات کے بارے میں عوامی طور پر کبھی بات نہیں کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے ساتھ ساتھ مورخین اور صحافیوں نے اس بات کا تجزیہ کیا ہے کہ کس طرح میڈیا نے ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان اور کامن ویلتھ کے ساتھ تعلقات کو متاثر کیا۔

ہیری اینڈ میگھن نامی سیریز دو حصوں میں پیش کی جائے گی۔ پہلا حصہ (پہلی تین اقساط) آٹھ دسمبر کو اور دوسرا حصہ (قسط چار، پانچ اور چھ) 15 دسمبر کو شروع ہوگا۔

نیٹ فلکس پر آنے والی ہیری اینڈ میگھن سیریز کی ہدایتکاری دو بار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اور ایمی ایوارڈ یافتہ ہدایت کار لز گربس نے کی ہے۔

اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز میں ایریکا ساشین، مارک منرو، ڈین کوگن، بین براؤننگ، چینل پیسنک، جون بارڈن، مالا چیپل اور اینگس وال شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی