پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم سعودی عرب میں ٹورنامنٹ کے لیے تیار

پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم آئندہ ماہ ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 11 جنوری کو سعودی عرب روانہ ہو گی۔

پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم کا 9 دسمبر کو لیا گیا گروپ فوٹو (پاکستان فٹبال فیڈریشن/ ٹوئٹر) 

پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے آئندہ ماہ سعودی عرب روانہ ہو رہی ہے، جہاں وہ 11 جنوری کو اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

پاکستانی ٹیم کو 2013 میں غیر فعالیت کی وجہ سے فیفا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم 2017 میں پابندی ہٹائے جانے کے بعد بھی ٹیم غیر فعال ہی رہی۔

حال ہی میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پہلے سے زیادہ باقاعدگی سے کیمپ لگا کر خواتین کے قومی سکواڈ کو بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے گذشتہ ستمبر میں ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپئن شپ میں بھی شرکت کی تھی اور مالدیپ کے خلاف 7-0 سے فتح حاصل کی تھی۔

پی ایف ایف کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی پوسٹ میں میچز کی تفصیلات کے ساتھ بتایا گیا: ’ہم 11 جنوری کو افریقی ملک کوموروس کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو 15 اور 19 جنوری کو بالترتیب ماریشس اور سعودی عرب کے خلاف کھیلنا ہے۔

پاکستانی کھلاڑی ملک کے دھند والے موسم میں ان مقابلوں کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں، تاہم سعودی عرب میں انہیں مختلف موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(ایڈٹنگ: عبداللہ جان، ترجمہ: عبدالقیوم شاہد)

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال