آسٹریلیا میں ایک دیوہیکل مینڈک ’کین ٹوڈ‘ دریافت

آسٹریلیا کی شمالی ریاست کوئنز لینڈ کے برساتی جنگل میں رینجرز کو تقریباً تین کلو وزنی مینڈک کی ایک قسم کا جانور ملا، جسے گوڈزیلا کی مناسبت سے ٹوڈزیلا کا نام دیا گیا۔

آسٹریلیا کی شمالی ریاست کوئنز لینڈ کے ایک برساتی جنگل میں رینجرز اہلکاروں کو ایک دیوہیکل ’کین ٹوڈ‘ ملا، جسے انہوں نے گوڈزیلا کی مناسبت سے ’ٹوڈ زیلا‘ کا نام دیا۔

 کین ٹوڈ کو پارک رینجر اہلکار کائلی گرے نے 12 جنوری کو کوئنز لینڈ کے کانوے نیشنل پارک میں معمول کے گشت کے دوران دیکھا گیا۔

کائلی گرے کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے ٹوڈ کو دیکھ کر انہیں بہت حیرت ہوئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کائلی گرے اور ان کے ساتھیوں نے جانور کو پکڑا اور اسے اپنے پارک آفس میں لے آئے، جہاں اس کا وزن کیا گیا جو 2.7 کلو گرام تھا۔

سب سے بڑے مینڈک کا گنیز ورلڈ ریکارڈ 1991 میں 2.65 کلوگرام میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جو سویڈن میں ایک پالتو مینڈک نے قائم کیا تھا۔

کائلی گرے کا کہنا تھا کہ شروع میں انہوں نے اس بڑے مینڈک کا نام کون وے نیشنل پارک کے نام پر رکھنے پر غور کیا، تاہم بعد میں اسے ٹوڈزیلا پکارا جانے لگا۔  

کوئینز لینڈ پارکس اور وائلڈ لائف سروس کے سینئر رینجر اہلکار بیری نولان کا کہنا تھا کہ اس جانور (ٹوڈ) کے ساتھ مسئلہ اس کی خوراک ہے، کیوں کہ یہ اپنے شکار کے انتخاب کو بڑھاتا ہے اور عام کین ٹوڈز سے زیادہ بڑی خوراک کھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ملنے والے کین ٹوڈ کو وہاں ہٹانے کی ایک بڑی وجہ اس کے ماحول پر مضر اثرات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کین ٹوڈ کی مادہ 35 ہزار انڈے دیتی ہے جو پورے عمل کے ہر مرحلے پر دوسرے جانوروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا