اردو بولنے والے شاگرد کے چہرے پر کالا رنگ: ’استانی مستعفیٰ‘

کچھ روز قبل کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی سکول میں طالب علم کی جانب سے اردو بولنے پر استانی نے بطور سزا شاگرد کے چہرے پر کالک مل دی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

 مذکورہ واقعے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے نجی سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا (اے پی ایم ایس او، ٹوئٹر)

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی سکول میں اردو بولنے پر شاگرد کے چہرے پر کالک ملنے والی استانی کا ’استعفی منظور کر لیا گیا ہے۔‘

سکول انتظامیہ کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز سبطین نقوی نے اپنے ویڈیو بیان میں یہ وضاحت جاری کی۔ 

چیئرمین آل پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ طارق شاہ کے مطابق ’ٹیچر کو سکول انتظامیہ نے شوکاز دیا، آج انتظامیہ نے انہیں سکول سے فارغ کر دیا ہے۔‘

قبل ازیں طارق شاہ نے ویڈیو بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے استاد کی ’اس حرکت پر تمام والدین سے معذرت کی۔‘ انہوں نے کہا کہ ’سکولوں میں طالب علموں کو ہراساں کرنے پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔‘

کچھ روز قبل کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی سکول میں طالب علم کی جانب سے اردو بولنے پر استانی نے بطور سزا شاگرد کے چہرے پر کالک مل دی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سکول رجسٹریشن کی منسوخی سے طالب علموں کی تعلیم پر اثر نہیں پڑے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیرتعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ’سیکھنے کے عمل میں مادری زبانیں بولنے پر کسی بھی بچے پر جبر نہیں کیا جا سکتا، مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا صوبے کے بچوں کا قانونی حق ہے۔‘

سکول انتظامیہ کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز، سبطین نقوی نے ویڈیو بیان میں وضاحت کی کہ ’سولائزیشن سکول اردو کی ترویج میں اپنا واضح کردار ادا کرتا رہا ہے، ماضی میں افتخار عارف، فہمیدہ ریاض اور امجد اسلام امجد جیسے نامور شعرا کے مشاعرے بھی منعقد کرچکا ہے۔ سکول کسی صورت انگریزی کو اردو پر ترجیح نہیں دیتا اور27 جنوری کو پیش آنے والا واقعہ ہمارے فلسفے اور سوچ کے خلاف ہے۔ واقعے کی مرتکب خاتون ٹیچر کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے وہ اب سکول کا حصہ نہیں ہیں۔‘

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’قومی زبان ہماری پہچان اور ترقی کی ضامن ہے۔ کسی بھی بچے کی ایسے تضحیک کرنا اس بچے کو احساس کمتری میں مبتلا کرنے کے ساتھ ذہنی اذیت بھی دیتا ہے۔‘

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی سکول میں طالب علم کی جانب سے اردو بولنے پر استانی نے شاگرد کے منہ پر کالک مل دی تھی اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس