کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کے محکمے نے انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پرکیے جانے والے آپریشن کے دوران خاتون خود کش بمبار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جن کے قبضے سے چار سے پانچ کلوگرام کی خود کش جیکٹ بھی برآمد کی گئی ہے۔
کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 17 اور 18 فروری کی شب کوایک انٹیلی جنس کی بنیاد پرکارروائی کی گئی، جس میں سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا، کارروائی میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف (بلوچستان لبریشن فرنٹ) کی خاتون خود کش بمبار کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ترجمان نے خاتون کی شناخت ماہ بل اہلیہ بیبگر الیاس ندیم کےنام سے کرلی ہے۔
کارروائی کوئٹہ کےعلاقے سٹیلائٹ ٹاؤن بلاک چارمیں لیڈیز پارک کے قریب کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خاتون پیدل جارہی تھیں، جن کے کندھے پربیگ تھا، انہیں خاتون اہلکاروں کی مدد سے روک کر تلاشی لی گئی تواس سے ایک خود کش جیکٹ جس کا وزن چار سے پانچ کلوگرام تھا برآمد کیی گئی۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق خاتون کے خلاف ایکسپلوسیوایکٹ اور دیگرمقدمات کے تحت سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہیں مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ترجمان کے بیان میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے انکوائری شروع کردی گئی ہے، جس کے ذریعے خاتون کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں بھی چھاپے مارے جائیں گے۔