انڈیا کی شمال مغربی ریاست پنجاب نے علیحدگی پسند خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امرت پال کو آخری بار ریاست کے شمالی شہر جالندھر میں دیکھا گیا تھا۔
پنجاب میں خالصتانی رہنما کی تلاش اتوار کو دوسرے دن میں داخل ہونے کے بعد ریاستی محکمہ داخلہ نے شٹ ڈاؤن کے تحت انٹرنیٹ کی خدمات معطل کر دیں۔
امرت پال سنگھ ایک آزادی پرست تنظیم ’وارث پنجاب دے‘ کے رہنما ہیں جو خالصتان کے نام سے علیحدہ ریاست کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے۔
امرت پال گذشتہ سال فروری میں آنجہانی اداکار دیپ سدھو کی ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد اس گروپ کی قیادت کر رہے ہیں۔
وہ انڈیا کی مرکزی انتظامیہ کے خلاف ’پنجاب کے حقوق اور سماجی مسائل کو اٹھانے‘ کے عزم کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
انڈیا کے نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی ریاست اور پولیس حکام نے امرت پال کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب انہیں آخری بار جالندھر میں ایک موٹر سائیکل پر تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ریاستی حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ریاست میں پیر کی سہ پہر تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔
’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے کم از کم 78 ارکان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور درجنوں دیگر افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے کریک ڈاؤن میں اپنے ہی محکمے کے چار اعلیٰ معاونین کو بھی گرفتار کرکے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے شمال مشرقی ریاست آسام منتقل کیا گیا ہے۔
جالندھر کے پولیس کمشنر کلدیپ سنگھ چہل نے کہا کہ امرت پال سنگھ کی جانب سے تعینات دیگر چھ سے سات بندوق بردار بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امرت پال کو جالندھر میں دیکھے جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی پنجاب پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ان کا ڈرامائی تعاقب اس وقت شروع کیا جب وہ کارکنوں کے قافلے کا تعاقب کر رہے تھے۔ کہا جاتا رہا ہے کہ وہ ریاست کے شاہ کوٹ شہر کی جانب جا رہے تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امرت پال پنجاب پولیس سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
امرت پال سنگھ 1980 کی دہائی میں انڈیا میں ایک بڑی علیحدگی پسند تحریک کی قیادت کرنے والے عسکریت پسند جرنیل سنگھ بھنڈران والے کی تعلیمات اور ان لباس کے انداز کی تقلید کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
امرت پال کے معاونین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کچھ ویژول شیئر کیے جانے کے بعد پنجاب اور پڑوسی ریاستوں میں سکیورٹی کے انتظامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ان کا پیچھا کر رہی ہے۔
ان میں سے کئی رہنما سکھ برادریوں کے درمیان انڈیا کے اندر سکھوں کے لیے ایک علیحدہ وطن بنانے کے لیے اتفاق رائے قائم کرنا چاہتے ہیں جسے خالصتان کے نام سے جانا جائے گا۔
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ یہ ملک انڈیا کی واحد سکھ اکثریتی ریاست پنجاب کے علاقوں میں بنایا جائے گا۔
© The Independent