پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے بطور مشیربرائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا ہے۔
ترجمان پنجاب سپورٹس بورڈ عبدالرؤف کے مطابق انہوں نے آج ذمہ داریاں سنبھال کر فرائض ادا کرنا شروع کر دیے اور کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
وہاب ریاض کے پی ایس ایل میں مصروف ہونے پر انہوں نے چارج کچھ دن تاخیر سے سنبھالا ہے۔
اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’سپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، سپورٹس زندگی میں ڈسپلن لاتی ہے۔‘
مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے مزید کہا کہ سپورٹس کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سپورٹس کے فروغ کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بھی وہاب ریاض نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے دفتر میں ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ایتھلیٹ ارشد ندیم سے ملاقات کر رہے ہیں۔
وہاب ریاض نے ارشد ندیم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارشد ندیم سے آج ملاقات میں کھیلوں سے متعلق گفتگو کرنا اچھا لگا، اور یقینی طور پر ان مسائل کا جائزہ لیں گے جن کو انہوں نے اجاگر کیا اور تمام کھیلوں میں کھیلوں کی سہولیات اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے حل تلاش کریں گے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سوشل میڈیا پوسٹ کے نیچے صارفین کی جانب سے کھلاڑی کو ملا جلا رد عمل مل رہا ہے، جہاں کچھ صارفین انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دے رہے ہیں وہیں کچھ صارفین کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارف احمر نجیب ستی نے ٹوئٹ کی کہ ’بہت بہت مبارک ہو وہاب بھائی۔ آپ ایک بہترین انسان ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آپ اس اہم عہدے کے ساتھ انصاف کریں گے۔‘
Many congratulations Wahab bhai. You are an excellent human being and we hope you will do justice to this important post
— Ahmer Najeeb Satti (@AhmerNajeeb) March 22, 2023
جیک نامی صارف نے بھی وہاب ریاض کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’وہاب بھائی پنجاب میں پاکستان سپورٹس کی بہتری کے لیے کچھ کریں گے۔‘
Wahab bhai will do something for betterment of Pakistan Sports in Punjab. Best of luck
— jack (@silent_anas) March 22, 2023
جبکہ دوسری جانب صارف فہیم اسحاق عباسی نے اپنی تنقیدی ٹویٹ میں وہاب ریاض کو ماضی کی یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ ’چھ چھکے کھانے والا وزیر، نو بال فرض سمجھ کر کرنے والا وزیر۔‘
چھ چھکے کھانے والا وزیر...
— فہیم اسحاق عباسی (@Faheemishaque) March 22, 2023
نو بال فرض سمجھ کر کرنے والا وزیر..
صارف میاں عامر عباس نے وہاب ریاض کو ان کے بالنگ کیریئر کی یاد دلاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’آج ہی افتخار چاچا کو ٹیم سے نکلوانے کا آرڈر جاری کیا جائے اس نے آپ کو چھ چھکے مارے تھے۔‘
آج ہی افتخار چاچا کو ٹیم سے نکلوانے کا آرڈر جاری کیا جائے اس نے آپ کو 6 چھکے مارے تھے
— Mian Amir Abbas (@amirsindia) March 22, 2023