عالمی نمبر ایک الکاراز میامی اوپن سے باہر

اٹلی کے جینک سنر نے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں سرفہرست ہسپانوی کارلوس الکاراز کو شکست دے دی۔

اس ہار سے الکاراز کی 10 میچوں میں جیت کا سلسلہ ختم ہو گیا (اےا یف پی)

اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں سرفہرست کارلوس الکاراز کو شکست دے دی۔

انہوں نے دفاعی چیمپیئن کو تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں 6-7(5)، 6-4، 6-2 سے ہرایا۔
سنر نے میامی کے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہارڈ راک سٹیڈیم میں 10 میچوں میں الکاراز کی جیت کا سلسلہ ختم کر دیا۔
سنر کے مضبوط اور مستحکم بیس لائن گیم نے الکاراز کو شکست دی جو فیصلہ کن تیسرے سیٹ کے آغاز میں ہی تکلیف کا شکار نظر آئے جبکہ ان کی انگلی میں چوٹ بھی لگی تھی۔
اس شکست کے بعد وہ اپنی نمبر ون رینکنگ کھو دیں گے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ہسپانوی کھلاڑی الکاراز نے کہا، ’دوسرا سیٹ ہارنے کے بعد پانچ منٹ کا باتھ بریک لینے کے بعد درد شروع ہوا۔ جب پانچ منٹ کے لیے رکا تو مجھے پتہ تھا کہ یہ میرے لیے اچھا نہیں۔ مجھے کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔‘
الکاراز حال ہی میں اتنے غالب رہے کہ وہ فروری کے بعد سے ایک بھی سیٹ نہیں ہارے تھے۔
انہوں نے انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں سنر کا مقابلہ کیا تھا اور یہ ایک سخت مقابلہ تھا۔

سنر کی جیت سے الکاراز کی 2017 کے بعد انڈین ویلز اور میامی کا سن شائن ڈبل جیتنے والا پہلا کھلاڑی بننے کی امید ختم ہوگئی۔

سنر نے کہا، ’یقیناً یہ بہترین فتوحات میں سے ایک ہے، میں نے انڈین ویلز سے لے کر یہاں تک پہنچنے میں کچھ چیزیں تبدیل کی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)


انہوں نے ٹیکٹیکل سوئچ پر بات کرنے سے انکار کیا لیکن کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ الکاراز بھی ممکنہ طور پر ایڈجسٹ ہوجائیں گے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ وہ اس طرح کی شکست کو کیسے دیکھتے ہیں؟ ہسپانوی کھلاڑی نے کہا، ’میچ کے بعد، 15، 25 منٹ تک میں کسی سے بات نہیں کرتا۔ ... لیکن 20 منٹ بعد، میں مثبت چیزوں کے بارے میں سوچنا شروع کرتا ہوں۔‘
فائنل میں پہنچنے والے روسی ٹینس سٹار میدویدیف نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کیرن خاچنوف کو 7-6(5)، 3-6، 6-3 سے شکست دی۔
میدویدیف نے 24 میں سے 23 میچ جیتے ہیِں۔ انہیں ایک میچ میں الکاراز ہاتھوں شکست ہوئی۔ وہ مسلسل پانچویں بار فائنل میں پہنچے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل میں سنر کا مقابلہ روس کے ڈینیل میدویدیف سے ہوگا۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس