احتجاجی مظاہرے کی تصاویر اوپر موجود گیلری میں ملاحظہ کیجیے۔
کشمیر میں انٹرنیٹ اور فون کی بندش پر نوجوان بھارتیوں کا احتجاج
مظاہرے میں شریک نوجوانوں نے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مختلف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں۔
-
1/7
احتجاجی مظاہرین جموں و کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں 4 اگست سے مواصلاتی نظام بند ہے۔
-
2/7
آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف احتجاج کے لیے پلے کارڈ کرسی پر رکھا ہوا ہے۔ بھارتی حکومت نے 5 اگست کو شق 370 کا خاتمہ کیا تھا جس سے جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر دیا گیا تھا۔ (تصاویر: اے ایف پی)
-
3/7
احتجاجی پلے کارڈ جس میں پیغام درج ہے کہ بھارتی جمہوریت نے کشمیر کو برباد کر دیا ہے اور کشمیریوں کی آواز کہیں نہیں ہے۔
-
4/7
نئی دہلی میں نوجوان اپنے منہ پر پٹیاں باندھ کر جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے پر احتجاج کر رہے ہیں۔
-
5/7
نئی دہلی کے نوجوان منہ باندھے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
-
6/7
سیکورٹی لاک ڈاؤن کی وجہ سے جموں سری نگر ہائی وے پر ٹیکسی ڈرائیور سڑک کنارے اپنی گاڑی کھڑے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا انتظار کر رہے ہیں۔
-
7/7
احتجاج میں شامل لڑکی پلے کارڈ تھامے ہوئے۔