انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل کے فیصلہ کن مقابلے میں مانچسٹر سٹی بدھ کو فٹ بال کلب آرسنل کو 4-1 سے ہرا کر چھ سال میں پانچویں بار انگلش چیمپئن بننے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مانچسٹر سٹی ابھی تک ٹاپ تک نہیں پہنچا ہے کیوںکہ آرسنل رینکنگ میں دو پوائنٹ آگے ہے۔
لیکن ایسا لگتا ہے کہ ٹائٹل کے لیے دوڑ کی رفتار نے فیصلہ کن طور پر مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیوولا کے کھلاڑیوں کا راستہ تبدیل کر دیا ہے کیوںکہ انہیں ابھی مزید دو گیمز کھیلنی ہیں۔ اس طرح ان کے پاس مزید پوائنٹ حاصل کر کے رینکنگ میں اوپر جانے کا موقع ہے۔
آرسنل پورے سیزن میں صرف چار گیمز ہارا ہے تاہم ان میں سے دو میچ آرسنل نے مانچسٹر سٹی کے خلاف کھیلے جو لیگ میں ایک بہت مضبوط ٹیم ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان گذشتہ میچ میں جو فروری میں ہوا، مانچسٹر سٹی نے 3-1 سے کامیابی حاصل کی لیکن یہ ایک انتہائی سخت مقابلہ تھا جس کا نتیجہ کسی بھی طرح سے نکل سکتا تھا۔
آرسنل کے مینیجر مائیک ارٹیٹا کا کہنا تھا کہ ’ایمریٹس سٹیڈیم میں ہماری شکست بہت مختلف تھی۔ آج ہماری کارکردگی اس سے کہیں بڑھ کر جس کے ہم قابل ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق آرسنل کو ہرانے کے بعد مانچسٹر سٹی اب انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔ فٹ بال کلب اتنی اچھی پوزیشن میں ہے کہ اگر وہ ہارا تو حیرت کی بات ہو گی۔
ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پیپ گارڈیولا کی ٹیم ایک بہت ہی یقینی فتح کے ساتھ چیمپئن شپ جیتنے جا رہی ہے وہ ’چیمپیئن ان ویٹنگ‘ ہے۔
ٹیم نے ایک ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی جس کی کارکردگی پورے سیزن میں بڑھ کر تھی۔
اگرچہ انگلش پریمیئر لیگ کی رینکنگ میں آرسنل اب بھی سرفہرست ہے لیکن مانچسٹر سٹی کے پلیئر ایرلنگ ہالینڈ کے سٹاپیج ٹائم کے دوران گول کرنے کے ساتھ کھیل ختم ہونے کے بعد کہ آرسنل کے چیمپئن شپ جیتنے کے امکانات نہیں ہیں۔