پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثنا میر کا بلے باز فخر زمان سے متعلق دیا گیا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ کچھ صارفین ان کے بیان کا دفاع کر رہے ہیں تو کچھ ان کے بیان کو بابر اعظم کے خلاف تعبیر کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ثنا میر کو فخر زمان کے لیے کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ’ان کے رنز کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ٹیم کے لیے ہوتے ہیں۔
’اگر سو (رنز) کیا بھی ہے تو ایک سو پچیس کے سٹرائیک ریٹ سے اس وقت کیا جب آپ تین سو، ساڑھے تین سو، تین سو تیس رنز کا ٹارگٹ پورا کرنے جا رہے ہوتے ہیں۔ سو کے سٹرائیک ریٹ پر نہیں کیا۔ سب سے اچھی بات ان کے رنز کی یہی ہے۔‘
There is something wrong with this video. pic.twitter.com/BjSFqeEQqP
— Usman Asghar (@uasghar18) April 30, 2023
انہوں نے مزید کہا: ’یہ اچھا کھیلنے والے کھلاڑی ہیں اور میرے حساب سے اسی لیے ٹیم کے لیے بہت ضروری ہیں۔ جہاں پر ٹیم میں ایک بال پر ایک رن بنانے والے کھلاڑی ہیں وہاں ان کا کردار بہت اہم ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’جو بھی تین سو رنز سے زیادہ کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا ہے اس میں ان کا کردار بہت اہم رہا ہے، اسّی کا ایوریج رہا ہے جو کہ غیرمعمولی ہے۔‘
ثنا میر کے اس بیان کو کئی سوشل میڈیا صارفین بابر اعظم کے خلاف تعبیر کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ ثنا نے کچھ غلط نہیں کہا۔
آکاش نامی ٹوئٹر صارف نے کہا: ’یہ بات حیران کن ہے کہ ثنا میر کو یہ لگتا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں سو کے سٹرائیک ریٹ سے کھیلنا ناکافی ہے۔‘
Very strange that Sana mir thinks, playing with strike Rate of even 100 is not good enough in ODIs.
— Akash43 (@MohdAkash999) May 1, 2023
اسی طرح صبا نامی صارف کا کہنا تھا: ’یہ بہت پریشان کن ہے کہ ثنا میر جیسے افراد اپنی رائے کو حقائق بنا کر پیش کرتے ہیں۔ ٹوئٹر پر پہلے ہی ایسے کئی صارفین موجود ہیں جو ایسی آرا رکھتے ہیں اور ثنا میر جیسی شخصیت کی جانب سے ایسی بات ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کرے گی۔‘
What is even more annoying is the likes of Sana Mir presenting their opinion as facts. There are already many on Twitter that harbour such opinions and the same coming from a person of standing like Mir only strengthens them.
— Saba S. Sheikh (@sabassheikh) May 1, 2023
کئی سوشل میڈیا صارفین ثنا میر کی حمایت میں بھی سامنے آئے اور ان کے موقف کا دفاع کیا۔
عمران صدیق نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ثنا میر نے بابر اعظم کا نام بھی نہیں لیا اور ٹوئٹر ان پر حملہ آور ہو گیا۔‘
Sana Mir didn't even name Babar Azam and Twitter attacks her pic.twitter.com/fXCNknvTAW
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) April 30, 2023
ٹوئٹر صارف فاطمہ سجاد شاہ کا کہنا تھا: ’ثنا میر سے اتنا نفرت کا اظہار کیوں کیا جا رہا ہے؟ انہوں نے حقائق بیان کیے ہیں۔ فخر ایک اہم کھلاڑی ہیں، گو ہماری ٹیم میں کئی اچھے کھلاڑی موجود ہیں مگر ہمارے پاس چند ہی ایسے کھلاڑی ہیں جو گیم کو ایسے چلا سکتے ہیں جیسے فخر چلاتے ہیں۔‘
Why is Sana Mir getting so much hate? She stated facts. Fakhar is an impact player and while we may have some top players in the team, we have very few ones that can take the game the way Fakhar does.
— Fatima Sajjad Shah (@FatimaShah95) May 1, 2023