پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی میں تین تقرریوں کی توثیق کردی

نئی سلیکشن کمیٹی میں ہارون رشید بطور چیئرمین، حسن چیمہ سیکرٹری سلیکشن کمیٹی اور منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم سٹریٹجی فار نیشنل مینز سائیڈ، مکی آرتھر ڈائریکٹر نیشنل مینز ٹیم اور گرانٹ بریڈ برن بطور ٹیم ہیڈ کوچ شامل ہیں۔

مکی آرتھر ڈائریکٹر نیشنل مینز ٹیم اور گرانٹ بریڈ برن بطور ٹیم ہیڈ کوچ سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں ہیں (فائل فوٹو اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کو قومی سلیکشن کمیٹی میں تین تقرریوں کی توثیق کردی ہے جو سینیئر، شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی میں ہارون رشید بطور چیئرمین، حسن چیمہ سیکرٹری سلیکشن کمیٹی اور منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم سٹریٹجی فار نیشنل مینز سائیڈ، مکی آرتھر ڈائریکٹر نیشنل مینز ٹیم اور گرانٹ بریڈ برن بطور ٹیم ہیڈ کوچ شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن چیمہ دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ میں سٹریٹجی مینیجر اور ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں جبکہ مکی آرتھر اور بریڈ برن کا تجربہ آنے والی سیریز کے لیے حکمت عملی بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق ان ماہرین کی سلیکشن کمیٹی میں شمولیت سے ٹیم کی بینچ سٹرینتھ میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ شاہینز اور اچھی کارکردگی دکھانے والے دیگر کھلاڑیوں کو ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا جس سے انڈر 19 کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

سلیکشن کمیٹی کا پہلا ہدف آئندہ ماہ لاہور میں ہونے والے فاسٹ اور سپن بولنگ کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل رواں ماہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ بریڈ برن کو عارضی بنیادوں پر خدمات انجام دینے کے بعد اگلے دو سالوں کے لیے مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ