دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف قسم کے انوکھے تہواروں کا رواج ہے، لیکن سپین میں ہونے والا ایک تہوار اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں زندہ لوگ تابوت میں لیٹ کر شریک ہوتے ہیں۔
موت کو قریب سے دیکھنے والوں کا یہ تہوار ہر سال 29 جولائی کو سپین کے ایک گاؤں میں منایا جاتا ہے۔
جن خاندانوں میں موت کو قریب سے دیکھنے کا تجربہ نہیں ہوتا وہ خالی تابوت لے کر چلتے ہیں۔
تہوار میں شریک لوگ سینٹ مارتھا کی عقیدت میں مذہبی گیت گاتے ہوئے سانتا مارتا دی ری بارٹیم چرچ میں جمع ہوتے ہیں۔
اس تہوار کا مقصد زندگی کا جشن منانا ہے۔