وٹس ایپ پر ایک دوسرے کو نام سے سرچ کرنا اور ویڈیو شیئرنگ ممکن؟

وٹس ایپ کے یہ فیچرز ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں اور انہیں آہستہ آہستہ صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔

نئے فیچرز میں ممکنہ طور پر سٹیٹس کو محفوظ کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہو گی (فائل تصویر: اے ایف پی)

پیغام رسانی کی ایپلیکیشن وٹس ایپ متعدد نئے فیچرز تیار کر رہی ہے جن میں نیا یوزر نیم سسٹم اور ویڈیو کالز کے دوران سکرین شیئرنگ کا آپشن بھی شامل ہے۔

اینڈروئیڈ کے لیے اس ایپ کے بیٹا ورژن 2.23.11.15 میں دیکھی گئی تبدیلیوں کی بنیاد پر ڈبلیو اے بیٹا انفو نے سب سے پہلے اطلاع دی کہ اس یوزر نیم سسٹم کے باعث صارفین اپنے اکاؤنٹ سے جڑے منفرد نام منتخب کرسکیں گے۔

اس کی مدد سے مستقبل میں صارفین ایک دوسرے کو نمبروں کی بجائے ناموں سے سرچ کر سکیں گے۔ امکان ہے کہ اس یوزر نیم کا استعمال کرتے ہوئے ہونے والی بات چیت اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگی۔

ایپ کے 2.23.11.19 ورژن کے بیٹا ٹیسٹرز کو ایک نیا سکرین شیئرنگ فیچر بھی ملا، جس کے باعث صارفین ویڈیو کالز کے دوران مبینہ طور پر اپنی سکرین کا مواد شیئر اور کال کے حصے ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

کچھ ٹیسٹرز نے ’سٹیٹس آرکائیو‘ فیچر ملنے کی بھی اطلاع دی، جو بزنس اکاؤنٹس تک محدود ہے۔ اس سے صارفین 24 گھنٹے بعد اپنے وٹس ایپ سٹیٹس کو محفوظ کرکے بعد ازاں مستقبل میں دوبارہ شیئر کر سکتے ہیں۔

لگتا ہے کہ یہ فیچرز ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں اور ابھی تک تمام ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں۔ انہیں آہستہ آہستہ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے وٹس ایپ پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کی خاطر نیا ’پاس ورڈ ریمائنڈر فیچر‘ اور میسج ڈرافٹ کے لیے پہلے سے بہتر سپورٹ بھی دیگر تبدیلیوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

توقع ہے کہ مؤخر الذکر سے ان صارفین کو مدد ملے گی جو شاید بات چیت کے درمیان میں جزوی طور پر لکھے گئے پیغامات کے بارے میں بھول جاتے ہیں۔

میٹا کی ملکیت یہ کمپنی پہلے چیٹ بار کے اندر ڈرافٹ میں موجود میسج کی موجودگی کی نشاندہی نہیں کرتی تھی اور ہو سکتا ہے کہ چیٹ لسٹ کے اوپری حصے میں نامکمل پیغامات کے نئے انڈیکیٹر سے صارفین اس پر توجہ دیں۔

ممکن ہے اینڈروئیڈ 2.23.11.19 اپ ڈیٹ کے لیے بیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے پر کچھ صارفین کو وٹس ایپ کی نچلی نیویگیشن بار میں کچھ معمولی تبدیلیاں نظر آئیں۔

لگتا ہے کہ ایک نیا آئیکون اور ویڈیو کالز کے دوران ایک پرامپٹ صارفین کو اپنی سکرین شیئر کرنے میں مدد کرتا ہے۔

فیچر کسی کی سکرین پر دکھائی جانے والی ہر چیز کو ریکارڈ کرتا اور اسے وصول کنندہ کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔

لیکن اگر وصول کنندہ پرانا وٹس ایپ ورژن استعمال کر رہا ہو تو ممکن ہے اسے شیئر کی گئی سکرین کا مواد نہ ملے۔

تاہم، اس فیچر کی زیادہ تر لوگوں تک ممکنہ رسائی غیر واضح ہے کیونکہ یہ بڑی گروپ کالز میں کام نہیں کر سکتی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی