ترکی: رجب طیب اردوغان نے تیسری مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

صدر اردوغان پچھلے ہفتے ایک رن آف الیکشن میں جیتنے کے بعد ملک کے تیسری مرتبہ صدر بن گئے۔

ترکی کے صدر طیب اردوغان نے تین جون 2023 کو ترکی کے شہر انقرہ میں پارلیمان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا (روئٹرز)

ترکی کے ایک بار پھر صدر بننے والے رجب طیب اردوغان کی تقریب حلف برداری ہفتے کو ہوئی جہاں انہوں نے تیسری مرتبہ عہدے کا حلف اٹھایا۔

صدر طیب اردوغان گذشتہ ہفتے رن آف الیکشن میں جیتنے کے بعد ملک کے تیسری مرتبہ صدر بننے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اردوغان نے ترک پارلیمان سے اپنے خطاب میں کہا: ’صدر کے طور پر، میں عظیم ترک قوم کے سامنے اپنی عزت اور سالمیت کی قسم کھاتا ہوں۔۔۔ ریاست کے وجود اور آزادی کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت سے کام کروں گا۔۔۔اور اپنی ذمہ داری غیر جانبداری سے ادا کروں گا۔‘

اردوغان نے 28 مئی کو ایک طاقتور اپوزیشن اتحاد کے خلاف رن آف میں کامیابی حاصل کی تھی۔

سرکاری نتائج کے مطابق اردوغان نے 52.18 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے سیکولر حریف کمال قلیچ دار اوغلو نے 47.82 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

تقریب حلف برادری کے بعد انقرہ میں صدارتی محل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر ممالک کے سربراہان سمیت پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔

 وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز نے اردوغان کا ان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں مضبوط پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد میں ساتویں اعلیٰ سطحی سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل میں مشترکہ صدارت کی دعودت دی۔

اس حوالے سے پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جو شہباز شریف کے ہمراہ اس تقریب میں موجود تھیں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں شہباز شریف کو ترک صدر ملتے ہویے دیکھا جا سکتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’وزیر اعظم شہباز شریف نے تاریخی افتتاحی تقریب میں ترکی کے طویل عرصے تک صدر رہنے والے رجب طیب اردوغان کو مبارک باد دی جنہوں نے تیسری بار اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا