کہانی سنو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے کیفی خلیل نے ’منسوب‘ کے نام سے ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے جو پہلے دن ہی یوٹیوب پر 12ویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے گانے کنا یاری سے عوام میں تعارف پانے والے کیفی خلیل کو ان کے گانے ’کہانی سنو 2.0‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔
یوٹیوب پر 247 ملین سے زائد ویوز حاصل کرنے والا ’کہانی سنو‘ گلوبل میوزک ویڈیو میں نمبر آٹھ پر ٹرینڈ کرتا رہا اور اس گانے نے کیفی خلیل کو عالمی سطح پر شناخت دی۔ اس گانے کو انڈین اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانہ، ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز سمیت کئی پاکستانی اور بین الاقوامی گلوکاروں نے گایا۔
گذشتہ روز کیفی خلیل نے اپنا ایک اور گانا ’منسوب‘ کے نام سے ریلیز کیا جس کے بول بھی انہوں نے خود لکھے ہیں جبکہ میوزک بھی انہی کا ترتیب دیا ہوا ہے۔
دل کو چھو لینے والی شاعری سے بھرپور اس گانے کی ویڈیو بھی انتہائی سادہ رکھی گئی ہے جو گانے کے کردار کو ایک نیا رنگ دیتی ہے۔ کیفی خلیل کے اس نئے گانے کے لیے بھی شائقین پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف نے ’منسوب‘ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’جب کیفی خلیل نے کہا تجھ کو رکھا سب سے الگ تھا، تیرے بارے میں میں غلط تھا۔ تو مجھے یہ دل کے بہت قریب محسوس ہوا۔‘
When @kaifi_khalil said: Tujh ko rakha sub se alag tha
— Hailexbeingfab (@hailexbeingfab) June 7, 2023
Tere bare main, main ghalat tha
I just felt it.#mansoob #kaifikhalil #heartfeltlines
ٹوئٹر صارف رینوکا نے تحریر کیا کہ ’ایڈیل کے بعد کیفی خلیل دل ٹوٹنے کے جذبات کی بہترین ترجمانی کرتے ہیں۔ ’منسوب‘ کے دل میں اترنے میں ’کہانی سنو‘ سے زیادہ وقت لگتا ہے مگر اس کی وجہ اس گانے کے منفرد بول ہیں۔‘
After #Adele, #KaifiKhalil captures heartbreak the best! #Mahsoob takes a little longer than #KahaniSuno to get attached to though - possible because of how unique the lyrical structure is wrt the rythm.
— Renuka Dhinakaran (@renudhinakaran) June 7, 2023
ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’کیفی خلیل کے نئے گانے سے وابستگی پیدا ہونے میں میرا کچھ وقت لگے گا۔ ان کی آواز کی اداسی سیدھی دل میں اترتی ہے اور ویڈیو مدہوش کر دیتی ہے۔
Kaifi kahlil’s new song will take a while to grow on me .
— qirmezi (@qirmeziO) June 7, 2023
The sadness of his voice hits you right away
Visuals are dope!!#kaifikhalil #mansoob pic.twitter.com/QKOE6Ib42Y