سعودی عرب کی وزارت برائے داخلی سلامتی کے ترجمان کرنل طلال بن شلہوب کا کہنا ہے کہ رائل ملیشیئن کسٹم ڈپارٹمنٹ نے سعودی فورسز کے تعاون سے تین سو کلوگرام سے زائد کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 302.2 کلوگرام کوکین کو سویابین کے ساتھ ایک کنٹینر میں چھپایا گیا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزارت برائے داخلی سلامتی کے ترجمان کرنل طلال بن شلہوب ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سعودی وزارت داخلہ کے انسداد منشیات کے ادارے اور رائل ملیشیئن کسٹم کے درمیان معلومات کے تبادلے کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھے گا اور ایسے نیٹ ورکس کے خاتمے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔