اسلام آباد-لاہور موٹر وے پر آج کلر کہار کے قریب بس حادثے میں 12 افراد جان سے گئے اور 25 زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃ العین ملک کے مطابق بس حادثے میں اموات کی تعداد 12 تک پہنچ چکی ہے۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
اموات کی تعداد 12 تک پہنچ چکی، مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے، 22 افراد زخمی ہوئے، 7 کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کیا جاچکا، سب سے دعاؤں کی اپیل ہے pic.twitter.com/kZiI8W6qkC
— Quratulain Malik (@QuratulainPAS) June 17, 2023
بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے اپنے جاری شدہ بیان میں کہا کہ حادثہ کلر کہار کے مقام پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ابتدائی بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجہ سے دو ٹریک ویز بند کردیے ہیں جب کہ تیسرا ٹریک ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حادثے کی ویڈیوز اور تصاویر میں ایک مسافر بس کو تباہ حال دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 20 فروری 2023 کو باراتیوں کی ایک بس جب کہ 26 ستمبر 2011 کو بھی موٹر وے کے اس حصے پر ایک سکول بس کو حادثہ پیش آیا تھا۔