انڈیا: دوران پرواز فرش پر پیشاب اور رفع حاجت کرنے والا مسافر گرفتار

یہ ایسا پہلا موقع نہیں ہے جب کسی انڈین کے دوران پرواز ایسا کیا گیا ہو کیوں کہ اس تازہ ترین واقعے سے پہلے بھی گذشتہ چند مہینوں میں مسافروں کے نشے میں دھت ہونے کے بعد طیارے یا اپنے ساتھی مسافروں پر پیشاب کرنے کے بارے میں کئی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں۔

مئی 2012: ایئر انڈیا کا جہاز احمد آباد کے سردار ولابھائی ایئرپورٹ سے پرواز کر رہا ہے (اے ایف پی)

نئی دہلی جانے والے طیارے کے فرش پر پیشاب اور رفع حاجت کے الزام میں ایک انڈین شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کپتان کی شکایت کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کو ایئر انڈیا کی ممبئی سے اڑنے والی پرواز AIC 866 پر پیش آیا۔

یہ ایسا پہلا موقع نہیں ہے جب کسی انڈین کے دوران پرواز ایسا کیا گیا ہو کیوں کہ اس تازہ ترین واقعے سے پہلے بھی گذشتہ چند مہینوں میں مسافروں کے نشے میں دھت ہونے کے بعد طیارے یا اپنے ساتھی مسافروں پر پیشاب کرنے کے بارے میں کئی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں۔

مشتبہ شخص کی شناخت 40 سالہ رام سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر طیارے کی نویں قطار میں تھوکا، پیشاب اور رفع حاجت کیا۔

اس غیر اخلاقی عمل کے بعد کیبن کریو نے انہیں زبانی وارننگ جاری کی اور آس پاس کے مسافروں سے الگ رکھا۔

ان کمانڈ پائلٹ کو بھی اس صورت حال سے آگاہ کیا گیا اور کمپنی کو دہلی میں لینڈنگ پر سکیورٹی مدد کی درخواست بھیجی گئی۔

شکایت میں لکھا گیا کہ ’اس صورت حال نے طیارے میں سوار کئی مسافروں کو مشتعل کردیا۔‘

دہلی پہنچنے پر ایک سینئر سکیورٹی اہلکار مشتبہ مسافر کو پولیس سٹیشن لے گیا جہاں انہیں شراب نوشی کے بعد عوام میں فحاشی اور بد اخلاقی کا مظاہرہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے ڈپٹی کمشنر دیوش کمار مہلا نے بتایا کہ ملزم کو تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا۔

دیوش کمار نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا: ’اس نے کسی مسافر پر تھوک یا پیشاب نہیں کیا تھا بلکہ فلائٹ میں کسی اور جگہ اس بد اخلاقی کا مظاہرہ کیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رواں سال اپریل میں نیویارک سے دہلی جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں سفر کرنے والے ایک انڈین شخص کو ایک ساتھی مسافر پر بحث کے دوران مبینہ طور پر پیشاب کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

انڈیا کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے ایئر انڈیا پر اس وقت 30 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ اور جنوری میں پائلٹ ان کمانڈ کو معطل کر دیا جب گذشتہ سال نومبر میں نشے میں دھت شخص نے ایک معمر خاتون پر دوران پرواز پیشاب کر دیا تھا۔

ممبئی میں امریکی مالیاتی سروس کمپنی ویلز فارگو کے ساتھ کام کرنے والے شنکر مشرا کو دہلی پولیس نے واقعے کے تقریباً ایک ماہ بعد گرفتار کیا تھا۔

تحقیقات کے بعد انڈیا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے کہا کہ ایئر انڈیا نے بد اخلاقی کا مظاہرہ کرنے اور خاتون مسافر پر پیشاب کر نے والے مسافر کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرکے اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا