جدہ: امریکی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ میں دو اموات

سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع امریکی قونصلیٹ کے باہر ایک مسلح شخص کے خلاف سکیورٹی اہلکاروں کی کاروائی کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے۔

جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے باہر سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مسلح شخص کو روکا تھا(عرب نیوز)

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بدھ کی شام جدہ میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب ایک مسلح شخص کو روکا گیا، جو سفارت خانے کے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے سے جان سے چلا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی نے کے مطابق اس واقعہ میں امریکی قونصلیٹ کا ایک نیپالی سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو ا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رپورٹ کے مطابق مسلح شخص نے قونصل خانے کی عمارت کے قریب کار کھڑی کی اور بندوق ہاتھ میں اٹھائے گاڑی سے باہر نکلا، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے ’صورت حال کے مطابق اس سے نمٹنے کے لیے پہل کی۔‘

ایس پی اے نے مکہ ریجن  پولیس کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’واقعے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے  تحقیقات جاری ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا