لارڈ ٹیسٹ: ایشز کے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

ایجبسٹن میں پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی سنسنی خیز فتح کے بعد مہمان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جمعرات کو ایشز سیریز دوسرے میچ کی پہلی اننگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک انگلینڈ کے جو روٹ کی وکٹ لینے کے بعد ساتھیوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔ جو کو اسٹیو اسمتھ نے کیچ کیا(روئٹرز)

سٹیو سمتھ کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں 416 رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد انگلینڈ کی ابتدائی چار وکٹیں لے کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔

لارڈز کے تاریخی میدان میں جمعرات کو میچ کے دوسرے دن مہمان ٹیم نے 339 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر جب اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو سمتھ 85 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

34 سالہ سمتھ نے مجموعی سکور میں رنز کا اضافہ کرتے ہوئے 110 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ اپنے کیریئر کی 32ویں ٹیسٹ سنچری بنا ڈالی۔

یہ ایشز مقابلوں میں ان کی 12ویں اور انگلینڈ میں آٹھویں سنچری تھی۔

سمتھ کے جوش ٹنگ کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور انگلینڈ نے جمعرات کو آسٹریلیا کی آخری پانچ وکٹیں محض 77 رنز پر حاصل کر کے میچ میں واپسی کی۔

آسٹریلیا کی پوزیشن اور بھی مضبوط ہوتی اگر دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بلے باز جو روٹ اپنی آف سپن سے ٹریوس ہیڈ اور کیمرون گرین کی چار گیندوں میں دو وکٹیں نہ لیتے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی روبن سن اور جوش ٹنگ تین تین وکٹیں حاصل کرکے کامیاب بالر رہے۔

بدھ کو کپتان بین سٹوکس کے ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ اپنے تیز رفتار بالرز کے لیے زیادہ سے زیادہ مددگار کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔

لیکن براڈ نے اپنی لائن لینتھ دوبارہ حاصل کرتے ہوئے کیری کو 22 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

مچلز سٹارک چھ رنز بنا کر چلتے بنے اور باقی وکٹیں بھی جلد ہی گر گئیں۔

تجربہ کار تیز گیند باز جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ دو وکٹیں لے سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا چکی تھی جو اب بھی آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 416 رنز سے 138 رنز پیچھے ہے۔

بین ڈکیٹ بدقسمت رہے اور آخری سیشن میں نروس نائٹی کا شکار ہو کر 98 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ جوش ہیزل وڈ کی بال انہوں نے پل شاٹ کھیلتے ہوئے تھرڈ مین ڈیوڈ وانر کو آسان کیچ تھما دیا۔

بین ڈکیٹ کے آؤٹ ہونے کے چند منٹوں بعد جو روٹ بھی سٹارک کی بال پر اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔ سمتھ نے شاندار ڈرائیو کے بعد روٹ کا کیچ پکڑا۔

سٹمپس پر کپتان بین سٹوکس 17 رنز اور ہیری بروک 45  رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

ایجبسٹن میں پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی سنسنی خیز فتح کے بعد مہمان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ