انڈیا: کیا ایک ہزار روپے کا فون ’ڈیجیٹل تقسیم‘ ختم کر دے گا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ سستا فیچر فون جس کی قیمت 999 انڈین روپے (تقریباً 10 پاؤنڈ) ہے، بہت سارے صارفین کے لیے پہلی بارفور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کروا کر انڈیا میں ’ڈیجیٹل تقسیم‘ ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

دو انچ ڈسپلے کے ساتھ سستے فور جی فون میں پہلے سے کئی خصوصیات موجود ہیں (ریلائنس جیو)

انڈیا کی ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ریلائنس جیو نے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سٹریمنگ جیسی خصوصیات سے مزین ایک نیا اور سادہ فون متعارف کروایا ہے جس کی قیمت 10 پاؤنڈ ہے۔ یہ فون انٹرنیٹ خدمات کو ملک میں صارفین کے وسیع تر دائرے تک پھیلانے میں مدد کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سستا فیچر فون جس کی قیمت 999 انڈین روپے (تقریباً 10 پاؤنڈ) ہے، بہت سارے صارفین کے لیے پہلی بارفور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کروا کر انڈیا میں ’ڈیجیٹل تقسیم‘ ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

تحقیقی کام کرنے والی فرم کاؤنٹرپوائنٹ سے وابستہ صنعتی شعبے کے تجزیہ کار نیل شاہ نے کہا کہ ’ریلائنس جیو ٹو جی فون کے صارفین یا پہلی بار فون استعمال کرنے والوں کے ہاتھ میں فور جی انٹرنیٹ والا فون دے کر ’ڈیجیٹل تقسیم‘ کو ختم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے! ‘

قبل ازیں رواں ہفتے ریلائنس جیو نے ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ اس کے پہلے 10 لاکھ جیو بھارت فونز کی آزمائش کا مرحلہ اس ہفتے جمعے سے شروع ہو گا۔

دو انچ ڈسپلے کے ساتھ سستے فور جی فون میں پہلے سے کئی خصوصیات موجود ہیں جن میں یونائیٹڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کے ذریعے موبائل فون کے ذریعے ادائیگی کی سہولت شامل ہے۔

یو پی آئی فوری ڈیجیٹل ادائیگیوں کا طریقہ ہے جو انڈیا میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ نیز جیو کی اپنی آن ڈیمانڈ ویڈیو اور میوزک سٹریمنگ سروسز جیو سنیما اور جیوساون تک رسائی دی گئی ہے۔

نئے فون کی کم قیمت انٹرنیٹ کو گھروں میں خواتین کی پہنچ میں بھی لا سکتی ہے۔

ٹیک پالیسی تجزیہ ویب سائٹ میڈیا نامہ کے بانی اور ڈیجیٹل حقوق کے کارکن نکھل پاہوا وضاحت کرتے ہیں کہ انڈیا میں کم آمدنی والے گھرانوں میں سب لوگ ایک ہی موبائل فون استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ایک ہی موبائل فون پر انٹرنیٹ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

پاہوا نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ ’گھر میں صرف ایک شخص کے موبائل پر انٹرنیٹ سروس ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ موبائل فون مہنگے ہیں اور انٹرنیٹ کی قیمت میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس لیے سستے موبائل فون کا مطلب یہ ہے کہ وہ کم آمدن والے خاندانوں کے لوگ ایک سے زیادہ موبائل فون رکھ سکیں گے۔ یہ خواتین کے لیے بڑی بات ہے کیوں کہ وہ روایتی طور گھر میں مرد حضرات کے پاس وہ فون ہوتا ہے جس پر انٹرنیٹ سروس ہوتی ہے۔‘

ریلائنس جیو کے مطابق  یہ فون 123 انڈین روپے (1.2 پاؤنڈ) میں ڈیٹا پلان کے ساتھ بھی دستیاب ہو گا جو 28 دن کے لیے کارآمد ہو گا۔ اس پلان میں 14 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا (0.5 جی بی یا 500 ایم بی یومیہ) کی پیش کش کی جائے گی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پلان سے حریف کمپنیوں کے پلان سے 30 فیصد سستا ہے۔

اس اقدام سے انڈیا میں دوسرے نیٹ ورک آپریٹرز جیسے بھارتی ایئرٹیل بھی اپنا نرخ کو کم کر سکتے ہیں۔

امریکہ کی ملٹی نینشل فائنینشل سروسز جے پی مورگن نے منگل کو ایک رپورٹ میں کہا کہ ’بھارتی (ایئرٹیل) نے حال ہی میں تمام شعبوں کے لیے ٹو جی سروس کی قیمت 99 روپے سے بڑھا کر 155 روپے کر دی ہے جب کہ وی  (ووڈا فون آئڈیا) نے صرف ایک ہی حلقے میں ایسا کیا۔ یہ عمل ٹو جی کی قیمتوں میں اضافہ روک سکتا ہے اورجیو کو ٹو جی مارکیٹ میں اپنا حصہ حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جیو کے اعلان کے بعد منگل کو ابتدائی ٹریڈنگ میں بھارتی ایئرٹیل اور وی کے شیئر دو سے تین فیصد تک گر گئے۔

صنعت کے ماہرین کا کہنا ہے یہ اقدام انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ فونز کو بھی عوام کی پہنچ میں لائے گا اور جیسا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ انٹرنیٹ کی افادیت کو سمجھتے ہیں، اس طرح فیچر فون استعمال کرنے والے صارفین سمارٹ فونز استعمال کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی کے بقول: ’انڈیا میں اب بھی 25 کروڑ موبائل فون صارفین ہیں جو ٹو جی دور میں ’پھنسے ہوئے‘ ہیں اور ایسے وقت میں کہ جب دنیا فائیو جی انقلاب کے دھانے پر کھڑی ہے انٹرنیٹ کی بنیادی خصوصیات کو استعمال کرنے سے قاصر ہے۔‘

ٹیلی کام تجزیہ کار ترون پاٹھک نے اپنی ٹویٹ میں کہا انڈیا میں فیچر فون سے سمارٹ فون تک کا سفر کچھ ’اپ گریڈ رکاوٹوں ‘ کی وجہ سے سست پڑ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’جیو بھارت کا مقصد اس خلا کو پُر کرنا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی