بابر اعظم کی ’منفرد‘ شاٹ: خود کھیلی یا غلطی سے لگ گئی؟

سری لنکا کے خلاف میچ میں بابر اعظم کی ایک شاٹ کے بارے میں زبردست بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا انہوں نے جان کر یہ شاٹ کھیلی تھی یا وہ گیند چھوڑ رہے تھے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم 26 جولائی 2023 کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف ایک شاٹ کھیلتے ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا کے خلاف سیریز میں اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے۔ اس میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایک منفرد شاٹ شائقین کو بھا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر کنگ بابر کے گن گائے جا رہے ہیں۔  

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد اب دوسرے میچ پر شاہینوں کی توجہ مرکوز اور گرفت بھی مضبوط ہے۔  

سری لنکا کی ٹیم کے پہلی اننگز کے 166 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم سری لنکا پر بھاری سبقت لے کر جیتنے کی پوزیشن میں آ چکی ہے۔  

ویسے تو پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کور ڈرائیو کے لیے شہرت رکھتے ہیں لیکن دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل کے دوسرے دن پاکستان کی اننگز کے دوران انہوں نے ایک ایسا شاٹ کھیل کر چوکا لگایا جس نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کو جنم دے دیا ہے۔



ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا: ’بہترین انداز میں گیند خالی جگہ میں پھینکا ہے۔ تکنیکی طور پر کیا بہترین کھلاڑی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بظاہر انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے لکھا، ’شاید آپ نے عامر سہیل (کمنٹیٹر) کو نہیں سنا جو کہہ رہے تھے کہ (بابر اعظم) ’فیصلہ نہیں کر پائے۔‘ انہوں نے بیٹ کھیلنے کے لیے اٹھایا مگر آخری لمحے میں اٹھا لیا۔ شکر ہے کہ گیند وکٹوں میں نہیں لگی۔ ایک عام سی چیز کا خوامخواہ ہوا بنا دیا گیا ہے۔‘

حنین خان نامی ٹوئٹر صارف نے بابر کے انداز کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’کنفیوژن ہو تو اتنی اچھی ہو، ورنہ نہ ہو۔‘ 


ٹوئٹر صارف مبشر آصف نے بابر اعظم کی تعریف کچھ یوں کی: ’ہر چیز کے ایک بنانے والا ہوتا ہے اور سٹائلش شاٹس بنانے (کھیلنے) والے بابر اعظم ہیں۔‘ 

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’جب تکنیک کی بات آ جائے تو کوئی بابر اعظم سے بہتر نہیں۔‘ 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ