امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد بالی وڈ کو رنویر سنگھ میں نیا ڈان مل گیا۔ جس کی تصدیق خود فلم کے ہدایت کار اور مصنف فرحان اختر نے کی۔
فرحان اختر نے اپنے ٹوئٹر پر ’ڈان تھری‘ کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ جس میں رنویر سنگھ کو مداحوں نے پہلی بار ڈان کے روپ میں دیکھا۔
A New Era Begins #Don3 @RanveerOfficial #JasonWest @javedakhtarjadu @ritesh_sid @ShankarEhsanLoy @PushkarGayatri @j10kassim @roo_cha @vishalrr @excelmovies @rupinsuchak @chouhanmanoj82 pic.twitter.com/i1hHrl6fuo
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) August 9, 2023
ایک دن پہلے ہی فرحان اختر نے ایک طویل نوٹ ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے ڈان میں کسی نئے چہرے کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس نوٹ میں انہوں لکھا تھا کہ ’1978 میں، سلیم جاوید کے تخلیق کردہ کردار جسے امیتابھ بچن نے بڑی آسانی کے ساتھ نبھا کر ملک بھر میں تھیٹر جانے والوں کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ وہ پُراسرار کردار ڈان تھا۔ 2006 میں ڈان کودوبارہ تصویر کیا گیا اور شاہ رخ خان نے اپنے دلکش انداز میں اسے دوبارہ زندہ کیا۔
’ڈان کی بھرپور ذہانت ہو، یا شدید غصہ، شاہ رخ نے اپنی شخصیت کو پیش کیا ہے۔ مصنف اور ہدایت کار کے طور پر، میں نے شاہ رخ کے ساتھ ایک نہیں بلکہ دو، 'ڈان' فلمیں تخلیق کیں اور دونوں تجربات میرے دل کے بہت قریب ہیں۔‘
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) August 8, 2023
فرحان اختر نے اپنے نوٹ کے آخری حصے میں ڈان کے کردار میں نئے اداکار کو کاسٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ ڈان کی وراثت کو آگے بڑھایا جائے اور اس نئی تشریح میں ہمارے ساتھ شامل ہونے والا نیا اداکار ہو گا جس کی قابلیت کی میں نے طویل عرصے سے تعریف کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اسے وہ محبت دکھائیں گے جو آپ نے مسٹر بچن اور شاہ رخ خان کو دکھائی۔‘
آخر میں فرحان اختر نے ڈان کے نئے دور کا آغاز 2025 میں ہو گا۔
اور اب رنویر سنگھ کو نئے ڈان کے کردار میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جہاں اسے سراہ رہے ہیں وہیں کئی لوگ ڈان کے کردار میں شاہ رخ خان کے علاوہ کسی اور کو دیکھنا نہیں چاہتے ، اسی لیے ’ نو ایس آر کے نو ڈان ‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرنے لگا۔ دھاول کمار نے لکھا کہ ’کسی اور کو ڈان کے کردار میں دیکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں، اس میں صرف شاہ رخ خان ہونے چاہیے، براہ مہربانی مداحوں سے مت کھیلیں۔‘
No Interest in watching anybody else as Don! It has to be @iamsrk . Please don’t play with fans!
— Dhawall Kumar Jain (@iamdhawal_Jain) August 8, 2023
ایک اور صارف نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’شاہ رخ کے بغیر ڈان نے مجھے حیران نہیں کیا، جس چیز نے مجھے حیران کیا وہ یہ ہے کہ جب منفی کردار کی بات آتی ہے تو فلمساز شاہ رخ خان پر کسی اور کو کاسٹ کرنے کے بارے میں کیسے سوچ سکتا ہے۔‘
It isn't Don 3 without SRK that surprised me, what surprised me is how can a filmmaker think about casting someone else over SRK when it comes to negative role.
— EngiNerd. (@mainbhiengineer) August 8, 2023
جبکہ ابھے نامی صارف نے رنویر کو ہم سب جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان ستاروں میں سے آخری ہیں، لیکن رنویر سنگھ میں وہ صلاحیت ہے جو آپ کو حیران کر سکتی ہے۔‘
سورج نے ڈان 3 کے آنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لو ڈان آرہا ہے۔ وہ نہ صرف آپ کو لوٹ سکتا ہے بلکہ آپ کا دل بھی چرا سکتا ہے۔‘
Fasten your seatbelts Don is coming. He just doesn’t loot you but can steal your heart too
— Suraj Kushwaha (@Suraj_sbharat) August 9, 2023
ڈان فرنچائز پر اب تک تین فلمیں بن چکی ہیں، جن میں سب سے پہلی فلم 1978 میں بنی، جس میں امیتبابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد اسے فلم کو فرحان اختر نے شاہ رخ خان کے ساتھ شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا اور 2006 اور 2011 میں دو فلمیں ریلیز کیں۔
اور 2025 میں فرحان اختر ہی ڈان کو ایک نئے مشن کے ساتھ آگے لے کر بڑھیں گے لیکن اس بار ان کے ساتھ بالی ووڈ کے بادشاہ نہیں بلکہ رنویر سنگھ ہوں گے۔