’لیڈیز ورسز رکی بہل‘ سے ڈیبیو اور ’عشق زادے‘ سے شہرت پانے والی بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور انڈین سیاستدان راگھو چڈھا جلد ہی شادی کرنے جا رہے ہیں۔
پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی رواں سال منگنی ہوئی تھی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پری نیتی اور راگھو 25 ستمبر کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جس کے لیے تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شادی میں ان کے قریبی دوست اور اہل خانہ شرکت کریں گے جبکہ پری نیتی کی ٹیم نے ان کی شادی کی تیاریوں پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔
انڈین میڈیا پر ہی جون کے شروع میں، یہ خبر آئی تھی کہ پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی اُدھے پور کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ہوسکتی ہے، لیکن اب اس نئی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی شادی کے لیے راجستھان کا انتخاب کیا ہے۔
تاہم تاحال پری نیتی چوپڑا یا راگھو چڈھا نے شادی کی تاریخ کے حوالے سے خود کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈا نے 13 مئی کو نئی دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں منگنی کی تھی۔ تقریب میں پری نیتی کی کزن اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سمیت قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سیاسی طور پر راگھو چڈھا عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن ہیں۔
دوسری طرف انڈین میڈیا کے مطابق کام کے لحاظ سے پری نیتی امتیاز علی کی فلم ’چمکیلا‘ کی شوٹنگ مکمل کر چکی ہیں، جس میں وہ دلجیت دوسانج کے ساتھ نظر آئیں گی۔
تاہم وہ ابھی تھرلر فلم ’دی گریٹ انڈین ریسکیو‘ پر کام کر رہی ہیں جو پانچ اکتوبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم میں ان کے ساتھ اکشے کمار، سنیل شیٹی اور روی کشن بھی نظر آئیں گے۔