پاکستانی بلے باز فخر زمان انجری کے بعد آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے جس کے بعد وہ انڈیا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کے ہمراہ دبئی روانہ نہیں ہوں گے۔
فخر زمان گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران پہلے ہی اوور میں پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث ان فٹ ہو گئے تھے۔
جس کے بعد ان کو تکلیف کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا تھا، کچھ دیر بعد وہ فیلڈنگ کے لیے واپس آئے تھے تاہم تکلیف کے باعث وہ پھر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
فخر زمان ابتدائی اوورز میں فیلڈنگ کے دوران گراؤنڈ سے باہر جانے کے باعث آئی سی سی رولز کے تحت نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ بھی نہیں کر سکے تھے۔
جس کی وجہ سے بابر اعظم نے سعود شکیل کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا، بعد ازاں فخر زمان چوتھے نمبر پر کھیلنے آئے تھے لیکن پوری اننگز میں وہ تکلیف میں رہے اور 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ دلچسپ پاکستان انڈیا میچ کے لیے آج دبئی روانہ ہو گی۔
جہاں پاکستانی سکواڈ جمعے کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا اور پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں 23 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔
آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق بین الااقوامی کرکٹ کونسل نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو سکواڈ میں شامل کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔
جبکہ پی سی بی کے مطابق فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کی شمولیت آئی سی سی رولز کے مطابق کی جائے گی۔