برطانیہ میں سال کے مصروف ترین دنوں میں سے ایک پر ایئر ٹریفک کنٹرول میں خرابی کے باعث فضائی سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو ممکنہ طور پر تاخیر اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
دی انڈپینڈنٹ کے مطابق مرکزی کنٹرول سسٹم سے جڑے ’نیٹس‘ یعنی نیشنل ایئر ٹریفک سروسز میں خرابی ہوئی ہے۔
جو طیارے زمین پر موجود ہیں انہیں روک دیا گیا ہے جبکہ پہلے سے فضا میں موجود طیاروں کو براعظم کے دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑنے کا امکان ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں ایسے مسافروں کی برطانیہ آمد کا امکان ہے جو اپنی موسم گرما کی چھٹیاں گزارنے کے بعد اپنے گھر والوں کے ہمراہ واپس آ رہے ہیں۔
We are currently experiencing a technical issue and have applied traffic flow restrictions to maintain safety. We apologise for any inconvenience this may cause. We will publish updates on our website here:https://t.co/YJO7NyZKxs
— NATS (@NATS) August 28, 2023
نیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اس وقت ہمیں تکنیکی مسئلے کا سامنا ہے اور حفاظت کے پیش نظر ٹریفک فلو پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اینجینیئر خرابی کو تلاش کرنے اور اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
نیشنل ایئر ٹریفک سروسز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’آج صبح تکنیکی خرابی کے باعث ہماری پروازوں کا خودکار عمل متاثر ہوا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’جب تک ہمارے اینجینیئرز اس ٹھیک نہیں کر لیتے تب تک فلائٹ پلانز کو مینیویئلی چلایا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ ہمیں انہیں ایک ہی تعداد میں پراسیس نہیں کر سکتے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے ٹریفک فلو پر پابندیاں لگا دی ہیں۔‘
دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ میں مسافر ٹارمیک پر کھڑے طیاروں میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ہوائی اڈوں پر ایئر لائینز کی جانب سے تاخیر اور منسوخی کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔
آئرش ایئر ٹریفک کنٹرول پرووائڈر ایئرناوو آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ ’اس مسئلے کی وجہ سے یورپ بھر سے برطانیہ آنے، جانے یا برطانوی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں بڑے پیمانے پر تاخیر ہو رہی ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
روئٹرز کے مطابق ہیتھرو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ہوائی اڈہ ہیٹس اور دیگر پاٹنر ہوائی اڈوں کے ساتھ مل کر مسافروں پر ہونے والے اثر کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘
نیشنل ایئر ٹریفک سروسز کی ویب سائٹ کے مطابق برطانوی ائیر سپیس میں روزانہ تقریباً سات ہزار پروازوں کو آپریٹ کیا جاتا ہے جبکہ برطانیہ کا نیشنل ائیر کنٹرول سسٹم ایک سال میں تقریباً 25 لاکھ پروازیں اور 25 کروڑ مسافروں کی آمدورفت کا سامنا کر رہا ہوتا ہے۔