انڈین کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سمیت دو ابتدائی میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈیا 2 ستمبر کو ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گا، جس کے دو دن بعد ڈیبیو کرنے والی نیپال کی ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گا۔
بدھ سے شروع ہونے والا ایشیا کپ اکتوبر سے انڈیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے خطے کی ٹیموں کے لیے ایک دوسرے کو جانچنے کا آخری موقع ہے۔
اکتیس سالہ راہول نے اپریل مئی میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔
راہول کو ران پر چوٹ کے اصل مسئلے کے علاوہ ایک چوٹ لگی ہے۔
کوچ ڈریوڈ نے کہا کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آغاز سے قبل 4 ستمبر کو راہول کی چوٹ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ڈریوڈ نے بتایا کہ ’ہم جس راست کو اختیار کرنا چاہتے ہیں وہ اس پر پوری کامیابی سے چل رہا ہے۔
’لیکن وہ (ایشیا کپ کے) پہلے حصے کے لیے، سفر کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔‘
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول کی غیر موجودگی میں ایشان کشن کی وکٹ کیپنگ کا امکان ہے۔
انڈیا کا پاکستان کا دورہ کرنے کے انکار کے بعد پاکستان اور سری لنکا ایشیا کپ کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔
انڈیا اور پاکستان، جو اپنے دیرینہ سیاسی تناؤ کی وجہ سے صرف بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں، کینڈی کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان اور انڈیا کا سپر فور مرحلے میں دوبارہ ایک دوسرے کے سامنے آنے کا امکان ہے، جبکہ دونوں ٹیمیں 17 ستمبر کو کولمبو میں ہونے والے فائنل میں دوبارہ کھیل سکتی ہیں۔