افغان خواتین: ہماری بھی آواز سنیں

کابل پر طالبان کے کنٹرول اور افغانستان سے امریکی انخلا کو 31 اگست کو دو سال ہو گئے۔ اس بارے میں سنیے ایک افغان پناہ گزین کی کہانی

کابل پر طالبان کے کنٹرول اور افغانستان سے امریکی انخلا کو 31 اگست کو دو سال ہو گئے۔

طالبان نے 20 سالہ تباہ کن جنگ کے بعد افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی دوسری برسی منانے کے لیے آج قومی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

طالبان اقتدار میں تو آ گئے ہیں مگر انہیں کسی دوسرے ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔

طالبان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ طالبان نے ایک بار پھر سخت اسلامی قانون کو دوبارہ نافذ کر دیا ہے اور خواتین کو عوامی زندگی سے نکال دیا گیا ہے۔

لیکن پابندیوں اور بڑے انسانی بحران کے باوجود بہت سے افغان اس وقت پاکستان میں عارضی پناہ لیے ہوئے ہیں اور انتہائی سخت حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ 

خوف اور بے یقینی کی صورت حال میں اپنا ملک چھوڑ کر اسلام آباد پہنچنے والی زہرہ اختری کا آنکھوں دیکھا حال انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں۔

 
whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین