مائیکروسافٹ ونڈوز کا ورڈ پیڈ ختم کرنے کا اعلان

کمپنی اب اس سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ نہیں کرے گی۔ بعد میں اسے ونڈوز کے مستقبل کے ورژن سے بھی نکال دیا جائے گا۔

چھ اگست 2015، امریکی ریاست نیویارک میں واقع مائیکروسافٹ کا آفس(اے ایف/پی جیول سمد)

امریکی کمپنی مائیکروسافٹ ونڈوز میں سے اپنے دہائیوں پرانے ٹیکسٹ ایڈیٹر ورڈ پیڈ کو ختم کر رہی ہے۔

کمپنی اب اس سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ نہیں کرے گی۔ بعد میں اسے ونڈوز کے مستقبل کے ورژن سے بھی نکال دیا جائے گا۔

ورڈ پیڈ ونڈوز 95 کے بعد سے موجود ہے۔ اس میں ورڈ اور نوٹ پیڈ کی ملتی جلتی خصوصیات ہیں۔

مائیکروسافٹ نے ایک نوٹ میں لکھا کہ ’ورڈ پیڈ کو اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا اور مستقبل میں ونڈوز میں اسے ہٹا دیا جائے گا۔ ہم ڈاک (ڈی او سی) اور آر ٹی ایف جیسی ٹیکسٹ دستاویزات کے لیے مائیکروسافٹ ورڈ اور سادہ ٹیکسٹ دستاویزات کے لیے ونڈوز نوٹ پیڈ کی سفارش کرتے ہیں۔‘

مائیکروسافٹ ورڈ کے برعکس ورڈ پیڈ کو ہمیشہ مفت پیش کیا گیا جبکہ مائیکروسافٹ ورڈ کی سبسکرپشن کی فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔

لیکن ورڈ پیڈ میں ورڈ کی بہت سی خصوصیات کی کمی تھی جیسا کہ سپیل چیکر اور یہ کچھ اہم فارمیٹس میں محفوظ نہیں کرتا تھا۔

مزید پڑھیے

سپورٹ نوٹ میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ اس سافٹ ویئر کو کیوں ہٹایا جا رہا ہے۔ اسے ایک ناپسندیدہ سافٹ ویئر کے ایک صفحے میں ڈالا گیا ہے۔

جس میں درج ہے کہ (ونڈوز کے) نئے ورژن بھی اکثر اس وجہ سے خصوصیات اور فعالیت کو ہٹا دیتے ہیں کہ ان میں ایک نیا آپشن شامل کیا جا چکا ہے۔

مائیکروسافٹ کا یہ اعلان نوٹ پیڈ کے لیے نئی اپ ڈیٹس جاری کرنے کے فورا بعد سامنے آیا ہے، یہ بھی مفت ہے لیکن اس میں ورڈ پیڈ یا ورڈ جیسی فارمیٹنگ یا خصوصیات نہیں ہیں۔

 ڈارک موڈ اور دیگر تبدیلیوں کے حالیہ اضافے کے بعد اس میں آٹو سیو اور دیگر نئے فیچرز آ جائیں گے۔

اس جیسے زیادہ خصوصیات والے اور مزید سادہ سافٹ ویئرز جیسا کہ گوگل ڈوکس جیسے دیگر تھرڈ پارٹی آپشنز بھی اسی طرح کی بہت سی خصوصیات پیش کرتے ہیں۔

دوسری طرف ورڈ پیڈ کو طویل عرصے تک تبدیل نہیں کیا گیا۔ اسے آخری بار دس سال سے زیادہ عرصہ قبل ونڈوز ایٹ کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور اس وقت بھی تھوڑا سا ڈیزائن تبدیل کیا گیا تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی