پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف جیت، بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

چھ ستمبر کو لاہور میں ایشیا کپ کے میچ کے دوران حارث راؤف بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آوٹ کرنے کے بعد (اے ایف پی)

پاکستان نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دس وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

پاکستان تیز گیند بازوں نے ایک بار پھر بہترین کھیل پیش کیا اور بنگلہ دیش کو بڑا سکور کرنے سے روکا۔

شاہین آفریدی، حارث راؤف اور نسیم شاہ نے مہمان ٹیم کے اوپنگ بیٹنگ لائن اپ کو چلنے نہیں دیا اور صرف 47 کے مجموعی سکور پر چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔

شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے ٹیم کو سہارا دیا اور سو رنز کی شراکت داری قائم کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کپتان شکیب الحسن نے 53 اور مشفق الرحیم نے 64 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے حارث راؤف نے چار، نسیم شاہ نے تین اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف   وکٹوں کے نقصان پر پورا کر دیا۔

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سکور امام الحق نے کیے جو 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور محمد رضوان نے 63 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔

امام الحق اور محمد رضوان نے 85 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ 

اگر چہ پاکستانی کپتان بابر اعظم آج کے میچ میں 17 رنز بنا سکے مگر ایک اور ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بطور کپتان بابر اعظم سب سے تیزی سے 2000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے جو اس سے پہلے ویراٹ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے بطور کپتان 36 اننگز میں 2000 رنز مکمل کیے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل