کھلاڑیوں جیسے تعلقات قوموں کے درمیان بھی ہونے چاہییں: صدر بی سی سی آئی

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ایشیا کرکٹ کپ 2023 میں شریک ٹیموں، کرکٹ بورڈز کے حکام اور انڈین کرکٹ بورڈ کے چار رکنی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

لاہور کے گورنر ہاؤس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مسٹر ذکا اشرف، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور بی سی سی آئی کے وفد کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا  (پی سی بی)

صدر بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) راجر بِنی کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران ہر چیز رک جاتی ہے اور لوگ کام بند کر کے صرف کرکٹ میچ دیکھنے ٹی وی سکرین کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔ کھلاڑیوں کے باہمی تعلقات کی طرح قوموں کے باہمی تعلقات بھی ہونے چاہییں۔ 

لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے وفد کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب میں راجر بِنی کا کہنا تھا: ’انڈیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران سڑکیں ویران ہو جاتی ہیں اور ہر کوئی ٹی وی کے سامنے ہوتا ہے کرکٹ دیکھنے کے لیے۔‘

انہوں نے کہا کہ کرکٹ محبت کا کھیل ہے اور اسی لیے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور حکام کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

راجر بِنی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان پائے جانے والے تعلقات کا فروغ کرکٹ کھیلنے والی قوموں کے درمیان بھی ہونا چاہیے۔

ہمیں دنیا کو بتانا چاہیے کہ ہم (کرکٹ کھیلنے والے ملک) سب ایک ہیں۔ کیوں کہ کرکٹ متحد کرتی ہے۔‘

عشایئے میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ بورڈز کے حکام پاکستان، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔

 بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیوشکلا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ عام لوگوں کو قریب لانے میں بہت مدد کرتی ہے۔

’کرکٹ وہ ایک چیز ہے جو قوموں کے درمیان ایک بانڈ پیدا کرتی اور قوموں کو قریب لاتی ہے۔

’یہ پاکستان، افغان، سری لنکن اور بنگلہ دیش کے تمام کھلاڑی انڈیا میں بھی اتنے ہی معروف و مشہور ہیں جتنے اپنے اپنے ملکوں میں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 انہوں نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ لاہور آ چکے ہیں اور یہاں کی مہمان نوازی، لوگوں کا پیار آپ کو حیران کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ لوگوں کو قریب لاتی ہے۔

 چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے خطاب میں کہا کہ کرکٹ کھیلنے والوں کے درمیان محبت کی موجودگی کا ثبوت کینڈی میں پاکستان اون انڈین ٹیموں کے درمیان کے آخر میں نظر آیا۔ ’دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کتنی محبت اور والہانہ انداز میں ایک دوسرے سے ملے۔‘

تقریب میں پاکستان آل راؤنڈر شاداب خان، شاہین آفریدی اور امام الحق کی راجیو شکلا سے خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی۔

گذشتہ روز  بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد ایشیا کپ کے میچ دیکھنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچا۔ وفد میں میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں

 ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا، ایونٹ کے نو میچز سری لنکا اور 4 میچز پاکستان میں ہوں گے۔

سپر چار پلے آف کے میچز چھ سے 15 ستمبر تک ہوں گے جبکہ 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائےگا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ