سکردو: منٹھوکھا آبشار کھرمنگ، سیاحوں کی توجہ کا مرکز کیوں بنا؟

آبشار کی خصوصیت اس کا تازہ اور چمکیلا پانی ہے جو بلندی سے گرتا ہے۔ اس کے آس پاس کے پہاڑوں سے سیاحوں کو اس کا نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے اور سیاحت کی جگہوں کو نئے زاویے مل جاتے ہیں۔

سکردو سے تقریباً دو سے ڈھائی گھنٹے کے فاصلے پر واقع پہاڑوں کے درمیان خوبصورت نظارے پیش کرتے ہوئے منٹھوکھا آبشار مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔

یہ سکردو شہر سے تقریباً 65 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع کھرمنگ منٹھوکھا گاؤں میں واقع ہے۔

اگر آپ اپنی چھٹیوں کو زبردست نظارے کے ساتھ پرسکون آبشار پر گزارنے کے خواہاں ہیں تو یہ آپ کے لیے بہترین مقام ہے۔

آبشار کی خصوصیت اس کا تازہ اور چمکیلا پانی ہے جو بلندی سے گرتا ہے۔ اس کے آس پاس کے پہاڑوں سے سیاحوں کو اس کا نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے اور سیاحت کی جگہوں کو نئے زاویے مل جاتے ہیں۔

آبشار کے قریب پتھریلا علاقہ ٹراوٹ مچھلیوں کے فارم کے لیے ایک مناسب جگہ فراہم کرتا ہے۔

مقامی لوگ، زیادہ تر بلتی  زبان بولتے ہیں اور بہت مہمان نواز ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

منٹھوکھا آبشار کے منیجر سجاد حسین کا کہنا ہے کہ ’جب سے سکردو میں فلائٹیں بحال ہوئی ہیں شہر سے سیاح یہاں آ رہے ہیں۔ روزانہ تقریباً 15 سو سے 18 سو لوگ آتے ہیں۔‘

منیجر کا کہنا تھا آبشار کے پاس انہوں نے درخت پر مختلف قسم کے ’ٹری ہاؤسز‘ تیار کیے ہوئے ہیں تاکہ یہاں پر لوگ آئیں اور قدرت سے لطف اندوز ہوں۔

’اس واٹر فال کی لمبائی تقریباً 180 فٹ سے زیادہ ہے اور اس کی چاروں موسم میں الگ الگ روپ ہیں۔ سردیوں میں یہ پورا واٹر فال جم جاتا ہے۔ موسم خزاں میں اس کا الگ روپ ہے۔ یہاں پر ہم نے ہر سہولت مہیا کی ہوئی ہے تاکہ سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘

سجاد حسین کا کہنا تھا کہ ’ایک درخواست ہے یہاں پر صفائی کا خاص خیال رکھیں ہم نے ہر جگہ پر کوڑے دان رکھے ہوئے ہیں۔ اس میں کچرا ڈالیں، صاف پانی میں نہ ڈالیں جس سے ٹراوٹ مچھلی کے لیے مسئلہ نہ ہو۔‘

صوبہ خیبر پختونخوا سے آنے والی خاتون سیاح نور صباح نے انڈپینڈنٹ اُردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے تقریباً  18 دوسرے ممالک کی سیر کی ہے مگر قدرت نے جو خوبصورتی پاکستان کے شمالی میں رکھی ہے وہ کہیں نہیں۔ یہاں پر آئیں اور قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں، یہ اپنا گھر ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات