شاہین آفریدی نے پرانی تصویر سے ’نئے تنازع‘ کو ختم کر دیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ کے بعد ہونے والی تمام تر قیاس آرائیوں کا جواب صرف ایک تصویر کے ساتھ دے دیا ہے؟

شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کے ہمراہ اپنی ایک تصویر 19 ستمبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کی (شاہین آفریدی/ ایکس)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ کے بعد ہونے والی تمام تر قیاس آرائیوں کا جواب صرف ایک تصویر کے ساتھ دے دیا ہے؟

حال ہی میں انڈیا کی فتح پر ختم ہونے والے ایشیا کپ کے بعد پاکستانی میڈیا پر ایسی ’خبروں‘ کی بھرمار دکھائی دی جس میں کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کا ذکر کیا جا رہا تھا۔

ایسی خبروں کا سلسلہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد شروع ہوا تھا۔

پاکستان کے چند نجی ٹی وی چینلز اور بعض سپورٹس صحافیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں کپتان بابر اعظم نے ’سخت‘ الفاظ کا استعمال کیا۔

ایک دعویٰ یہ بھی کیا جاتا رہا کہ بابر اعظم کے ’سخت‘ الفاظ کے جواب میں شاہین آفریدی نے انہیں ’ٹوک‘ دیا۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد سے دونوں کھلاڑیوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں اپنے عروج پر تھیں۔

گوگل ٹرینڈز کا جائزہ لیں تو واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب پر صارفین کا دونوں کھلاڑیوں کے حوالے سے دلچسپی عروج پر تھی۔ یوٹیوبرز کی جانب سے بھی دونوں کے درمیان مبینہ تنازعے کی خبریں پھیلائی گئیں اور اس حوالے سے ویوز بٹورے گئے۔

تاہم اس حوالے سے نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا نہ ہی شاہین آفریدی یا بابر اعظم نے کسی قسم کا ردعمل دیا۔

اس سب معاملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے سٹار بولر شاہین شاہ آفریدی نے منگل کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے سٹار بلے باز بابر اعظم کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تاہم شاہین شاہ آفریدی نے اس تصویر کے ساتھ کچھ زیادہ نہیں، بس اتنا لکھا: ’فیملی‘۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہین آفریدی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر فوراً ہی سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور ساتپھ ہی دونوں کھلاڑیوں کے فینز میدان میں گود پڑے اور کہنے لگے کہ ان ’لڑائی‘ کی خبروں کا کیا ہوا؟

زیادہ تر فینز نے تو اس تصویر پر صرف اتنا ہی لکھا: ’واؤ، گریٹ فوٹو، ویل ڈن، خوبصورت تصویر۔‘

تاہم کچھ یہ شکوہ کرتے بھی دکھائی دیے کہ ’شاہین آفریدی کچھ زیادہ وقت ہی لگا دیا۔‘ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ’معاف کیجیے گا، ایجنڈا مٹی میں مل گیا۔‘

پاکستانی سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بھی بنے ہوئے ہیں جس کی ایک وجہ تو ان کی شادی ہے جبکہ دوسری وجہ بابر اعظم کے ساتھ ان کی تصویر بھی ہے۔

مگر ہم نے جب اس تصویر کے حوالے سے مزید معلومات اکھٹا کرنے کی کوشش کی تو معلوم پڑا کے یہ تصویر تازہ نہیں بلکہ نومبر 2022 کی ہے۔

جی ہاں شاہین شاہ آفریدی نے جو تصویر شیئر کی ہے وہ کسی تازہ ملاقات کی نہیں بلکہ تقریباً ایک سال پرانی ہے۔

یہ تصویر علی عون کی جانب سے ’فری فائر انونسیبل سکواڈ‘ نامی ایک شارٹ فلم کے موقع کی ہے جب اسی مقام پر جہاں کی شاہین آفریدی نے تصویر شیئر کی ہے شعیب ملک اور شاداب خان بھی موجود تھے۔

اس شارٹ فلم میں شاہین آفریدی، بابر اعظم، شعیب ملک اور شاداب خان کو ’شہر کو بچاتے ہیروز‘ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

افیس بک پر علی عون آفیشل کے اکاؤنٹ پر اس شاٹ فلم کا کلپ اور دیگر ویڈیوز اب بھی موجود ہے جس میں شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے پہنے ہوئے کپڑوں سے بھی تصویر کے پرانے ہونے کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ