کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر کا انعام

آئی سی سی نے ہر میچ کے لیے بھی انعامی رقم مختص کی ہے جبکہ پورے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر رکھی گئی ہے۔

10 ستمبر، 2023 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں ایشیا کپ 2023 کے دوران پاکستان اور انڈیا کے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم میدان میں موجود(اے ایف پی/فاروق نعیم)

کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ کے 13ویں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر بطور انعام ملیں گے جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو اس کا نصف 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق انڈیا میں کھیلے جانے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں 10 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم 19 نومبر 2023 کو انڈین شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ 40 لاکھ ڈالر کا انعام بھی اپنے نام لکھوائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو آٹھ آٹھ لاکھ ڈالر ملیں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں انڈیا کے 10 سٹیڈیمز میں 48 میچز کھیلے جائیں گے اور اس کا آغاز پانچ اکتوبر کو ہو گا۔

اس ٹورنامنٹ کے دوران تمام ٹیمیں راؤنڈ رابن طرز پر ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

آئی سی سی نے ہر میچ کے لیے بھی انعامی رقم مختص کی ہے جبکہ پورے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر رکھی گئی ہے۔

گروپ سٹیج کے دوران ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

جبکہ سیمی فائنل مرحلہ نہ کھیل پانے والی چھ ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ