انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کی دنیا کے سب بڑے ایونٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ’دل جشن بولے‘ ریلیز کر دیا، جس کے موسیقار انڈین گلوکار پریتم ہیں، جبکہ گانے میں ہر جگہ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا راج نظر آتا ہے۔
آئی سی سی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ترانہ ریلیز کرتے ہوئے پوسٹ کی کہ ’ون ڈے ایکسپریس کی سواری کریں اور کرکٹ کے عظیم جشن کا لطف پائیں۔‘
DIL JASHN BOLE! #CWC23
Official Anthem arriving now on platform 2023
Board the One Day Xpress and join the greatest cricket Jashn ever!
Credits:
Music - Pritam
Lyrics - Shloke Lal, Saaveri Verma
Singers - Pritam, Nakash Aziz, Sreerama Chandra, Amit Mishra, Jonita… pic.twitter.com/09AK5B8STG
— ICC (@ICC) September 20, 2023
ورلڈ کپ کے اس آفیشل ترانے کی ویڈیو میں جہاں کرکٹ سے زیادہ انڈیا میں کرکٹ کا جشن نظر آیا وہیں دیگر ممالک کی جھلک بھی دکھائی دی۔
تاہم گانے میں ایک مقام پر پاکستان کی شرٹ پہنے بیٹنگ اور بولنگ کرتے نوجوان کو دکھایا گیا تو ان کی شرٹس کا رنگ پاکستان کی آفیشل ورلڈ کپ کی شرٹ کے رنگ سے کچھ الگ دکھائی دیا۔ تاہم دیگر ممالک کے شرٹس کا رنگ بھی روایتی رنگ سے مختلف دکھائی دے رہا ہے۔
مگر اس جشن سے بھرے گانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آ گئے اور کسی نے اس جشن کو انجوائے کیا تو کچھ نے اسے بالی وڈ گانا قرار دے کر ریجیکٹ کر دیا۔
شیوانی نے لکھا ’آئی سی سی کے پاس بہت اچھی تخلیقی صلاحیت ہے، لیکن اسے پوشیدہ ہی رکھیں۔‘
Very nice creativity ICC, keep it hidden.
— Shivani (@meme_ki_diwani) September 20, 2023
شاہد نامی صارف نے کہا کہ ’ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آفیشل گانا پتا کر بالی ووڈ گانا کر دو، پھر شاید چل جائے‘
"official anthem of ICC CWC" hata ker "Bollywood movie song" ker do, phir chale ga
— Shahid Abbasi (@ShahidabbasiPk) September 20, 2023
عاقد نے لکھا کہ یہ گانا کتنا اچھا ہے اسے الفاظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن نبمر دیں تو 10 میں صفر ہو گا۔
Words can't describe how great this anthem is, but numbers can (0/10).
— عاقد (@aquidtweets) September 20, 2023
گانے کی پوسٹ پر حریم شاہ نے بھی سوال پوچھا کہ ’ یہ ورلڈ کپ ہے یا انڈین کپ؟ ہر پروموشنل ویڈیو میں انڈین فنکار کیوں ہوتے ہیں؟ یہ فرق کیوں؟‘
Is it the World Cup or the Indian Cup? Why do every promotional video features Indian artists? Why this disparity? @TheRealPCB
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 20, 2023
جبکہ اقصیٰ کا کہنا تھا کہ اس سے اچھا تو چاہت فتح علی خان گا لیتا ہے۔
Is se acha toh Chahat Fateh Ali Khan gaa leta hai
— aqsa. (@Aqxtra) September 20, 2023
راہول ورما نے گانے کو اچھا یا برا ہونے پر تو تبصرہ نہیں کیا تاہم انہوں نے لکھا: ’آپ اسے آئی سی سی کا آفیشل ترانہ کہہ رہے ہیں لیکن یہ انڈین اور پاکستانیوں کے علاوہ کون سمجھے گا؟‘
You’re calling it an official anthem of ICC but who will understand this other than Indians and Pakistanis lol
— Rahul Varma (@urscoolrahul) September 20, 2023
لیکن کچھ صارفین نے گانے کو پسند کرتے ہوئے کہا: ’ترانہ ہمیشہ ترانہ ہونا ضروری نہیں ہے۔ جتنا آپ اسے سنیں گے اتنا ہی آپ اسے پسند کرنے لگیں گے۔‘
This is awesome and catchy. Don't get the hate. Anthem doesn't always have to be anthem. The more you listen to it, more you start liking it
— Aman (@CricketSatire) September 20, 2023