پاکستانی، بحرینی ملکہ حسن ’فلپائن حلال فوڈ ٹیورازم‘ کی سفیر مقرر

مس یونیورس پاکستان ایریکا رابن کا کہنا تھا کہ ’ایک سفیر لوگوں کی حمایت اور ان کی محبت سے بااختیار ہوتا ہے اور فلپائن سے مجھے جو محبت اور حمایت ملی ہے وہ  میرے لیے بہت زبردست ہے۔

مس یونیورس پاکستان ایریکا رابن اور مس یونیورس بحرین لوجان یعقوب کو فلپائن میں حلال خوراک سے متعلق سیاحت کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان فلپائن کے سیاحت کے شعبے نے ہفتے کو شہر مکاتی میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا جس میں پاکستانی اور بحرینی ملکہ حسن نے شرکت کی۔ یہ دونوں خواتین 72ویں مس یونیورس پیجنٹ کی تیاریوں کے لیے فلپائن پہنچی ہیں جو کہ 18 نومبر 2023 کو ایل سلواڈور میں منعقد ہو گا۔

حلال خوراک اور صحت مند سیاحت کی مہم کے فروغ کے لیے فلپائن کا محکمہ سیاحت اور سان بینیٹو فارم مل کر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دونوں ملکہ حسن کو فلپائن میں محکمہ سیاحت کی مہم اور فلپائنی فلاح و بہبود کے برانڈ اور حلال خوراک سیاحت کی حمایت کے لیے بھی مدعو کیا گیا تھا۔

کئی ایوارڈ حاصل کرنے والا ہولیسٹک میڈیکل ویلنیس ریزورٹ فلاح و بہبود کے فلپائنی برانڈ کو فروغ دینے اور دنیا بھر کے مسافروں کو حلال خوراک کے تجربات فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے۔

یہ فلپائن کی پر سکون خوبصورتی اور فلپائنی دلی خدمت اوردیکھ بھال کو فروغ دیتا ہے۔

مس یونیورس پاکستان ایریکا رابن نے گذشتہ روز مس یونیورس بحرین لوجان یعقوب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’میں کسی ایسی چیز کو فروغ دینے کے لیے بہت فخر محسوس کرتی ہوں جو مجھے لگتا ہے کہ لوگوں پتہ چلنی چاہیے۔ چونکہ میں پاکستان ہوں، لہٰذا مجھے ایک مسلم ملک سے آنے پر اور اقلیت ہونے پر فخر ہے۔‘

مس یونیورس پاکستان ایریکا رابن کا کہنا تھا کہ ’ایک سفیر لوگوں کی حمایت اور ان کی محبت سے بااختیار ہوتا ہے اور فلپائن سے مجھے جو محبت اور حمایت ملی ہے وہ  میرے لیے بہت زبردست ہے۔ بس ہر اس عورت کی حمایت کرتے رہیں جو آپ کے خیال میں اس دنیا میں تبدیلی لا سکتی ہے تاکہ اس جگہ کو رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ بنایا جاسکے۔‘

ایریکا رابن کون ہیں؟

24 سالہ ایریکا رابن ایک پاکستانی فیشن ماڈل ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتی ہیں اور تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی وکالت کرتی ہیں۔

ایریکا پاکستان کے کئی مشہور ملبوسات کے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

مس یونیورس پاکستان مقابلے کی پہلی رنر اپ 28 سالہ جیسیکا ولسن رہیں، جو پیشے کے لحاظ سے سائبر سکیورٹی انجینیئر ہیں۔ دیگر تین فائنلسٹس میں ملائکہ علوی، سبرینا وسیم اور 24 سالہ حرا انعام شامل تھیں۔

مقابلے کے منتظم یوگن گروپ کے پاس مس یونیورس بحرین اور مس یونیورس مصر کے فرنچائز کے حقوق بھی ہیں۔

پاکستان مس یونیورس ایریکا رابن کے عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کے اعلان کے بعد ان سے دوری اختیار کر چکا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل