ورلڈکپ 2023 کے نویں میچ میں نئی دہلی کے سٹیڈیم ارون جیٹلی میں انڈیا نے باآسانی میچ اپنے نام کیا اور افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈ کپ میں سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے ساتویں سنچری کی بدولت افغانستان کو شکست دے دی۔
جیت کے لیے 273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے روہت شرما کے 131 رنز کی مدد سے 35 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔
انہوں نے 63 گیندوں پر سنچری بنا کر ورلڈ کپ میں ٹنڈولکر کے چھ سنچریوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انہوں نے مین آف دی میچ منتخب ہونے کے بعد کہا کہ ’ورلڈ کپ 100 رنز بنانا خاص بات ہے۔ اس کے بارے میں بہت خوش ہوں۔ روہت شرما نے میں ریکارڈز کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا چاہتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔‘
سٹیڈیم میں بیٹھے انڈیا اور افغانستان کے شائقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ میچ میں شائقین کے آپس میں گتھم گتھا ہونے کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔
India v India fight in the stands during the India A v India B match. Well paid, India. #AFGvIND pic.twitter.com/cyooPw60u5
— Daniel Alexander (@daniel86cricket) October 11, 2023
اس میچ میں افغانستان کے کھلاڑی بازوپر کالی پٹی باندھے میدان پر اترے جس کی وجہ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں آیا حالیہ زلزلہ تھا جس کے متاثرین کے سوگ میں بازوں پر کالی پٹی باندھی گئیں۔
انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا ایک دلچسپ میچ آج انڈیا اور افغانستان کے درمیان دہلی میں ہوگا۔
میچ کے بعد انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ٹیم کو مبارک باد دی۔
After a memorable win in their opening match against Australia, our cricket team continues their excellent performance with an impressive win against Afghanistan in the World Cup. Congratulations to the team. #INDvsAFG
— Narendra Modi (@narendramodi) October 11, 2023
میچ سے قبل ٹریننگ کے وقت افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس میں اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم آئندہ کھیلوں میں اچھا کھیلے گی۔
حشمت اللہ کے مطابق، ’ہم ایک میچ ہارنے پر دباؤ نہیں لیتے، ہمارے پاس مزید آٹھ گیمز باقی ہیں اور ہم مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔‘
اس کپ میں یہ افغانستان کا دوسرا میچ ہو گا جس کا سامنا میزبان انڈیا سے ہو رہا ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی۔
میچ سے قبل میڈیا بریفنگ میں انڈیا کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے بیٹر شبھمن گل کی بیماری کے بارے میں بتایا کہ وہ اچھی طرح سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
’وہ ہسپتال میں تھے لیکن اب ہوٹل واپس آگئے ہیں۔ لہٰذا میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں اور ہمیں جو بھی اپ ڈیٹ ملے گی، ہمیں امید ہے کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔،
حکام کے مطابق اس میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ دہلی میں انڈیا کا یہ دہلی میں واحد میچ ہے۔
پریس کانفرنس میں افغان کپتان سے سوال کیا گیا کہ اس میچ میں بھارتی ٹیم کے بہت سے سپورٹرز ہوں گے، لیکن کیا آپ اس سے پریشان نہیں؟ اس نے کہا:
’ہم پہلے بھی ایسی صورت حال میں کھیل چکے ہیں۔ ہم دوسری طرف شائقین کی تعداد سے پریشان نہیں ہیں بلکہ ہم اپنے کھیل پر توجہ دیں گے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ورلڈ کپ کے کل کے میچوں میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے اور پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی۔
اب تک کھیلے گئے میچز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم دو میچ جیت کر ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
اسی طرح پاکستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور بھارت کے بھی اپنے پہلے گیمز جیتنے کے بعد ٹیبل میں دو پوائنٹس ہیں۔
انڈیا کا طویل سفر
انڈیا ورلڈ کپ کی واحد ٹیم ہے جو ٹورنامنٹ کے تمام نو مقامات پر کھیلے گی۔ ان کا سفر 12000 کلومیٹر (7500 میل) کا تھکا دینے والا فاصلہ ہے۔
سخت شیڈول کے باوجود بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے منگل کو زور دے کر کہا کہ ان کے پاس اس کا مقابلہ کرنے والے کھلاڑی موجود ہیں۔
’مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارے پاس سب سے بڑا فائدہ ہے۔ نئی دہلی میں افغانستان کے خلاف بدھ کو ہونے والے میچ سے قبل راٹھور نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہمارے پاس مختلف سطحوں پر کھیلنے کے لیے کھلاڑی موجود ہیں۔‘
انڈیا نے اپنی مہم کا آغاز جنوب مشرق کے چنئی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر کیا تھا۔
ٹیم بدھ کے بعد پاکستان کے خلاف میگا میچ کے لیے احمد آباد روانہ ہوگی جس کے بعد ہمالیہ کے پونے، دھرم شالا، لکھنؤ، ممبئی، کولکتہ اور بنگلورو میں رکیں گے۔
انڈیا سیمی فائنل اور فائنل میں ان میں سے دو شہروں کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے۔