برطانیہ کی معتبر صحافتی تنظیم ’لندن پریس کلب ایوارڈز‘ میں دی انڈپینڈنٹ کو ڈیلی نیوز پیپر آف دی ایئر کیٹیگری میں بھر پور پذیرائی دی گئی ہے۔
ایوارڈز جیوری نے سابق چانسلر ندیم زہاوی کے ٹیکس کے معاملات میں دی انڈپینڈنٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کی تعریف کی جنہیں وزیر اعظم رشی سونک نے وزارتی ضابطہ کی سنگین خلاف ورزی پر برطرف کر دیا تھا۔
ندیم زہاوی کو ٹیکس چوری کی اس تحقیقات کے بعد برطانوی مالیاتی ادارے ایچ ایم آر سی کو 10 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا جو دی انڈپینڈنٹ پہلی بار سامنے لایا تھا۔
جیوری میں شامل ججوں نے ایک نجی ہسپتال کے بارے میں دی انڈپینڈنٹ کی تحقیقات کی بھی تعریف کی جسے نظامی بدسلوکی کے سکینڈل کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ پرائیویٹ مینٹل ہیلتھ ہسپتال کے ملکیتی ایکٹیو کیئر گروپ کی جانب سے کئی مہینوں کے دباؤ کے بعد میڈن ہیڈ میں ’ٹیپلو مینور‘ نامی ہسپتال کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ اس وقت ترک کرنا پڑا جب دی انڈپینڈنٹ نے اندرونی مخبر کے ان متعدد دعووں کو رپورٹ کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ہسپتال نے مریضوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
دی انڈپینڈنٹ نے ملک بدری کے خطرے سے دوچار ایک افغان پائلٹ کو برطانیہ میں روانڈا کی پناہ گزین بھیجنے کی لڑائی بھی جیت لی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
منگل کو لندن پریس کلب ایوارڈز میں اانڈپینڈنٹ کی چیف انٹرنیشنل نامہ نگار بیل ٹریو کو بھی ملٹی میڈیا جرنلسٹ کیٹیگری میں سراہا گیا جب کہ ٹریول نامہ نگار سائمن کالڈر کو اس کیٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔
رواں سال مارچ میں دی انڈپینڈنٹ نے بیل ٹریو کی دستاویزی فلم ’دا باڈی اِن دی ووڈز‘ کا پریمیئر پیش کیا جو یوکرین کے لاپتہ اور مارے جانے والے افراد کی غیر معمولی تلاش پر مبنی فیچر لینتھ فلم ہے۔ وہ پہلی صحافیوں میں شامل تھیں جو روسی فوج کے انخلا پر مجبور ہونے کے بعد نئے آزاد کرائے گئے شہر خرسون میں داخل ہوئیں۔
حماس کی جانب سے سات اکتوبر کو اسرائیل پر غیر معمولی حملے کے بعد سے بیل ٹریو تل ابیب اور جنوبی اسرائیل کے مقامات سے بھی تنازعات کی رپورٹس کر رہی ہیں جس میں غزہ میں ناقابل تصور حالات میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور یرغمالیوں کے خاندانوں سے بات چیت بھی شامل ہے۔
سائمن کالڈر 1994 سے دی انڈپینڈنٹ کے ٹریول کارسپنڈنٹ ہیں جنہوں نے اگست میں برطانیہ کی ایئر ٹریفک کنٹرول کی بڑی ناکامی کے بعد قارئین کو ماہرانہ مشورے فراہم کیے تھے، اس بحران کی وجہ سے دو ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔
ڈیلی پوڈ کاسٹ بنانے کے ساتھ ساتھ وہ اکثر بی بی سی اور سکائی نیوز پر بھی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے ہی 2022 میں ’ٹریو۔میڈیا‘ ایوارڈز میں کرونا وبا کے دوران سفری اصولوں کی عالمی سطح پر کوریج کے لیے آؤٹ سٹینڈنگ کنٹریبیوشن ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
دی انڈپینڈنٹ کے ایڈیٹر انچیف جیورڈی گریگ نے اس حوالے سے کہا: ’دی انڈیپینڈنٹ کو ان معتبر ایوارڈز میں پذیرائی ملتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔‘
ان کے بقول: ’بیل ٹریو کی ہمت اور جنگ کی رپورٹنگ بے مثال ہے اور سائمن کالڈر ٹریول اور ٹریول کمپنیوں کے بارے میں اپنے بے خوف خیالات کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ بہترین ڈیلی نیوز پیپر کی کیٹیگری میں ملنے والا یہ اعزاز ہمارے صحافیوں کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔‘
© The Independent