بٹ کوائن کی قیمت میں تقریباً 10 ہزار ڈالر اضافہ

بِٹ کوائن کی قیمت مئی 2022 کے بعد جمعرات کو پہلی بار 35 ہزار ڈالر سے اوپر پہنچ گئی جس سے اس کی مجموعی مارکیٹ کا حجم 700 ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا۔

ایلکس گلیڈسٹین 19 مئی 2023 کو میامی بیچ کنونشن سینٹر میں بٹ کوائن کانفرنس 2023 کے دوران سٹیج پر تقریر کر رہے ہیں

(جیسن کوئرنر/ اے ایف پی)

بِٹ کوائن (بی ٹی سی) کے ری نیوڈ انٹرسٹ سے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اس کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تقریباً 10 ہزار ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ 18 ماہ کی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بِٹ کوائن کی قیمت مئی 2022 کے بعد جمعرات کو پہلی بار 35 ہزار ڈالر سے اوپر پہنچ گئی جس سے اس کی مجموعی مارکیٹ کا حجم 700 ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا۔

 یہ اضافہ ری نیوڈ انسٹی ٹیوشنل انٹرسٹ کے باعث حاصل ہوا ہے جس کے یہ امید بھی ہے کہ آنے والے نصف ایونٹ کے دوران اس میں ریکارڈ ساز اضافہ متوقع ہے۔  

اپریل 2024 میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں افراط زر کو کم کرنے کے اقدام کے تحت بِٹ کوائن کی پیداوار کو نصف کر دیا جائے گا جسے اس کے تخلصی تخلیق کار ساتوشی ناکاموتو نے اس کے بنیادی بلاک چین میں ہارڈ کوڈ کیا تھا۔

معروف ڈچ تجزیہ کار ’پلین بی‘ کے مطابق: ’بِٹ کوائن کی قیمت ناقابل واپسی حد تک پہنچ چکی ہے۔ اس کی مارکیٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔‘

واضح پلین بی نے اس سے قبل بھی اپنے پرائس ماڈلز کے ذریعے کرپٹو کرنسی کے نصف سرکل پیٹرن کی درست پیش گوئی کی تھی جن کا کہنا ہے کہ ’اب صرف یہ سوال رہ جاتے ہیں کہ ’فیئر آف مسنگ آؤٹ‘ (ایف او ایم او) کب شروع ہوتا ہے، یہ اضافہ کتنی بلندی تک جائے گا اور یہ کب تک چلے گا؟‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اضافے پر شرط لگانے والوں میں ’مائیکرو سٹریٹجی‘ بھی شامل ہے جو ایک سافٹ ویئر فرم جس نے حالیہ برسوں میں بِٹ کوائن کی سرمایہ کاری کو اپنی بنیادی حکمت عملی بنایا تھا۔

امریکی کمپنی نے اکتوبر میں 29 ہزار 586 ڈالر فی بی ٹی سی کی اوسط قیمت پر مزید 155 بِٹ کوائنز خریدے جس سے اس کی مجموعی ہولڈنگ 158,400 بی ٹی سی ہوگئی۔

مائیکرو سٹریٹجی کے شریک بانی مائیکل سیلر نے بدھ کو ایک ٹیلی کانفرنس کے دوران کہا کہ ’مثبت انضباطی اقدام‘ اور بڑھتی ہوئی شفافیت بِٹ کوائن خریدنے کے لیے ادارے کے سرمایہ کاروں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرے گی۔

مائیکرو سٹریٹجی کے چیف فنانشل آفیسر اینڈریو کانگ نے مزید کہا: ’بِٹ کوائن حاصل کرنے اور ہولڈ کرنے کے لیے ہماری وابستگی مضبوط ہے خاص طور پر ادارہ جاتی اختیار میں اضافے کے امید افزا پس منظر کے ساتھ۔‘

حالیہ اعداد و شمار نے یہ قیاس آرائیاں بھی کی ہیں کہ کرپٹو مارکیٹ کے لیے ایک نیا دور ابھر رہا ہے جو سرمایہ کاروں کی ایک نئی لہر کے ذریعے کارفرما ہے۔

کرپٹو انویسٹمنٹ فرم ’فائنقیا انٹرنیشنل‘ کے ایک تحقیقی تجزیہ کار میٹیو گریکو کے بقول: ’22 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک اس کا مجموعی یومیہ حجم 2412 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو مارچ کے بعد ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطح ہے۔‘

ان کے بقول: ’حجم میں یہ اضافہ بنیادی طور پر بِٹ کوائن کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ خاص طور پر گذشتہ سات دنوں میں بی ٹی سی کا کل تجارتی حجم 9.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 42 فیصد اور دو ہفتے قبل کے مقابلے میں 139 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ یہ رجحانات مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کی بتدریج آمد کا اشارہ دے رہے ہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی