معیاری ہیلمٹ ٹائم آؤٹ ہونے سے بچا سکتا ہے: ٹریفک پولیس آگاہی مہم

انڈیا میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش کے میچ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب فیلڈ امپائرز نے سری لنکن بیٹرانیجیلو میتھیوز کو کریز پر تاخیر سے بال کھیلنے پر ’ٹائم آؤٹ‘ قرار دے دیا تھا۔

سری لنکا کے اینجلو میتھیوز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میچ کے دوران ٹائم آؤٹ ہونے کے بعد واپس پویلین جاتے ہیں۔ تصویر اے ایف پی

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ’ٹائم آؤٹ‘ مہم کا آغاز کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’افسوس، مگر ایک معیاری ہیلمٹ آپ کو ’ٹائم آؤٹ‘ ہونے سے بچا سکتا ہے۔‘

انڈیا میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش کے میچ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب فیلڈ امپائرز نے سری لنکن بیٹرانیجیلو میتھیوز کو کریز پر تاخیر سے بال کھیلنے پر ’ٹائم آؤٹ‘ قرار دے دیا تھا۔

اس واقعے نے جہاں کرکٹ شائقین سمیت ایکسپرٹس کو تقسیم کر دیا وہیں اس موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ پہننے کی آگاہی مہم میں بھی  اینجلو میتھیوز کے ’ٹائم آؤٹ‘ کو بھر پور استعمال کیا اور آگاہی مہم کے پوسٹر پر اینجلو میتھیوز کی تصویر سمیت ’افسوس، مگر ایک معیاری ہیلمٹ آپ کو ’ٹائم آؤٹ‘ ہونے سے بچا سکتا ہے‘ لکھ کر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر خوب پزیرائی حاصل کی۔

طاحہ خان اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں ’لیکن اگر وارڈن شکیب الحسن جیسا نہ ہو اور 500 لے کے چھوڑ دے پھر؟‘ جس کے جواب میں سٹی ٹریفک پولیس روالپنڈی نے لکھا کہ ’ محترم جناب، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی شکایت کے بارے میں جامع انکوائری کے لیے ہمارے شکایت سیل 051 9274843 پر کال کریں۔‘

ایک اور صارف اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں ’آپ ہماری حس مزاح کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘

 

بدر شہباز اپنی پوسٹ میں لاہور پولیس کو طعنہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’سیکھو ان سے‘

ماہ نور نے اپنی پوسٹ میں راولپنڈی پولیس کو ہی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ کے وارڈن عموما مذاکرات کے لیے بہت جلدی تیار ہو جاتے ہیں‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ